ETV Bharat / state

ایس ڈی پی آئی امیدوار ماسٹر شبیر احمد سے خصوصی بات چیت - bihar assembly election 2020 third phase

ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم جاری ہے۔

ایس ڈی پی آئی امیدوار ماسٹر شبیر احمد سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 3:57 PM IST

تیسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ میں 9 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

یہاں آرجے ڈی، ایم آئی ایم کے علاوہ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار بھی لوگوں کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی امیدوار ماسٹر شبیر احمد سے خصوصی بات چیت

اتفاق یہ ہے کہ یہ تینوں پارٹیوں کے امیدوار آپس میں رشتہ کے بھائی ہیں۔

آر جے ڈی سے جہاں سرفراز عالم ہیں، ایم آئی ایم سے شاہنواز عالم ہیں تو وہیں ایس ڈی پی آئی سے ماسٹر شبیر عالم ہیں۔

شبیر عالم سرفراز عالم کے پھوپھا زاد بھائی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ماسٹر شبیر عالم نے کہا کہ یہ علاقہ تسلیم الدین کا ہے اور تسلیم الدین بلا تفریق سبھی لوگوں کے رہنما تھے۔

ان کی زندگی میں جو بھی کام ہوئے اس کے بعد پھر جوکی ہاٹ میں ترقیاتی کام نہیں ہو سکا۔

جوکی ہاٹ میں آج بھی کئی علاقوں میں سڑک پل پلیا کا فقدان ہے۔

مزید پڑھیں:شراب بندی کے باوجود پٹنہ میں کیسے بن رہی ہے شراب؟

انھوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوان دہلی، ممبئی، پنجاب اور گجرات جانے پر مجبور ہیں، معاشی طور پر یہاں کے لوگ کافی کمزور ہیں جس وجہ سے غربت اور مفلسی عام ہے۔ جوکی ہاٹ میں جتنے کام ہونے چاہیے وہ اب تک نہیں ہو سکا۔

ماسٹر شبیر عالم نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک ہدف اور ایک جوش کے ساتھ جوکی ہاٹ میں آئی ہے، لوگوں کی حمایت اور محبت ہمیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے یہاں کی عوام انہیں منتخب کر اسمبلی بھیجے گی اور وہ مقامی افراد کے حقوق کی آواز پورے زور شور سے اٹھائیں گے۔

ایس ڈی پی آئی کے رہنما ماسٹر شبیر عالم سے ای ٹی وی بھارت کی خاص گفتگو کا ایک حصہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.