ETV Bharat / state

Minority Department: قرض فراہمی کے لیے اقلیتی محکمہ کی خصوصی مہم

کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد معیز الدین نے بتایا کہ قرض کے لئے درخواست دینے والے تمام افراد کی زیر التوا درخواستوں عمل آوری کے لئے اس وقت خصوصی مہم کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں مختلف تاریخوں میں الگ الگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں جن میں پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج ،ارریہ ، نوادا، سارن، نالندہ، دربھنگہ، مغربی چمپارن ،مشرقی چمپارن، جہان آباد، بھاگلپور، سیوان، سمستی پور ،ارول، گوپال گنج، بیگو سرائے، روہتاس، مظفر پور، مونگیر ،بکسر، اورنگ آباد، ویشالی، سپول، لکھی سرائے ،بھوجپور ،شیوہر، سہرسہ ، جموئی، مدھے پورہ اور شیخ پورہ کا شامل ہیں. Bihar Government Minority Welfare Department

author img

By

Published : May 30, 2022, 10:44 AM IST

محمد معیز الدین
محمد معیز الدین

حکومت بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے چلائے جا رہے وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض منصوبہ پر موثر طریقہ عمل درآمد کے لیے خصوصی مہم چلا رہی ہے، اس منصوبہ کے تحت ریاستی اقلیتی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کے توسط سے اقلیت طبقہ کے نوجوانوں کو روزگار کے لیے قرض فراہم کرایا جاتا ہے، یہ قرض ان لوگوں کی دیا جائے گا جن کا تعلق اقلیت سے ہو اور جن کی سالانہ آمدنی 4 لاکھ سے زیادہ نہ ہو، ایسے لوگوں کو محکمہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے تک کا قرض محض پانچ فیصد کے بیاض دیا جائے گا جس کی ادائیگی قرض دار بیس قسطوں میں ادا کر سکیں گے. Bihar Government Minority Welfare Department

محمد معیز الدین

اس سلسلے میں کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد معیز الدین نے بتایا کہ قرض کے لئے درخواست دینے والے تمام افراد کی زیر التوا درخواستوں پرعمل آوری کے لئے اس وقت خصوصی مہم کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں مختلف تاریخوں میں الگ الگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں جن میں پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج ،ارریہ ، نوادا، سارن، نالندہ، دربھنگہ، مغربی چمپارن ،مشرقی چمپارن، جہان آباد، بھاگلپور، سیوان، سمستی پور ،ارول، گوپال گنج، بیگو سرائے، روہتاس، مظفر پور، مونگیر ،بکسر، اورنگ آباد، ویشالی، سپول، لکھی سرائے ،بھوجپور ،شیوہر، سہرسہ ، جموئی، مدھے پورہ اور شیخ پورہ کا شامل ہیں.

مزید پڑھیں:بہار حکومت کا اقلیتوں کی فلاح کے لیے 532 کروڑ کا بجٹ

مینجنگ ڈائرکٹر محمد معیز الدین نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں وزیر اعلیٰ قرض منصوبہ کے تحت اب تک 20102 اقلیت امیدواروں کے درمیان 319.08 کروڑ روپے کی تقسیم کی گئی ہے، ساتھ ہی محکمہ کی جانب سے کئی ایسے کورس بھی چلائے جا رہے ہیں جس کا خاطر خواہ فائدہ لوگ اٹھا کر اچھی کمپنیوں میں ملازمت کر رہے ہیں. اس لئے ہماری یہ اپیل ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس قرض منصوبہ کا فائدہ اٹھا کر اپنے تجارت کو فروغ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.