آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن انتخاب عالم نے کہا ہے کہ بہار میں خاص طور پر اقلیتوں کے درمیان پارٹی کو مضبوط بنانے کے ان کے مشورے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کے مشورے پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی صدر سونیا گاندھی نے میرے خط کی سنجیدگی سے لیا اور ایک بہت ہی مثبت جواب دیاہے، جس کے لیے بہار کی اقلیتی برادری شکر گزار ہے۔
واضح رہے کہ عالم نے اپنے چار صفحات پر مشتمل خط میں جن باتوں کا تذکرہ کیا ہے وہ کانگریس سمیت دیگر جماعتوں میں بھی بحث کا موضوع بن چکے ہیں اور لوگ بھی اس کی تعریف کر رہے ہیں۔
اس خط میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کو چاہیے کہ اقلیتوں کو اپنی پارٹی کی قومی امور کی فہرست میں شامل کرے اور یہ کہ کانگریس کو اقتدار میں رکھنے کے لیے اقلیتوں نے ہمیشہ ایک بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
عالم نے کہا کہ ان ریاستوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ایک ٹھوس منصوبہ بنانا چاہیے جہاں کانگریس مسلسل تین دہائیوں سے موجود نہیں ہے۔
انتخاب عالم نے کہاکہ سونیا گاندھی نے ان کے خط کی تعریف کی ہے اور ان کے مشورے پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔
یو این آئی۔