ETV Bharat / state

Water Management for Animals and Birds: گیا کے سماجی رکن کی جانب سے جانور اور پرندوں کے لیے پانی کا انتظام - etv bharat urdu news

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سماجی رکن ریاست نواز عرف چھوٹن خان جانور اور پرندوں کے لیے ندی ، پوکھر اور جنگلی علاقوں میں پانی کا انتظام کرتے ہیں اس برس بھی انہوں نے ضلع کے جنگلی علاقوں میں انتظام کرنا شروع کردیا ہے۔

Social workers arrange water for animals and birds in Gaya
گیا میں جانور اور پرندوں کے لیے پانی کا سماجی رکن کراتے ہیں انتظام
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 11:39 AM IST

گرمی کے موسم میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کو بھی پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ تر لوگ گرمیوں میں جانور کے پینے کے پانی پر دھیان نہیں دیتے ہیں، خاص طور پر انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی پہل نہیں ہوتی ہے لیکن کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کے سماجی کارکنوں کی جانب سے ندی پوکھر میں جانور اور پرندوں کے لیے پینے کے پانی کا انتظام کیا جاتا ہے۔ انہی میں ایک سماجی رکن چھوٹن خان ہیں، چھوٹن خان ہر برس گرمی شروع ہوتے ہی ندی پوکھر آہر تالاب اور دیگر میدانی علاقوں میں پانی کا انتظام کراتے ہیں۔ Water Management for Animals and Birds

ویڈیو

ندیوں میں جے سی بی مشینوں کے ذریعے وہ گہرا گڑھا کراتے ہیں اور جہاں زیر زمین پانی کی سطح نیچے ہے۔ وہاں پر بورنگ کراکر پانی نکالتے ہیں، ان کی طرف سے ہر برس لاکھوں روپیے اس پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ چھوٹن خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیاسے کی پیاس بجھانا ثواب ہے چونکہ جانور آپ سے پانی مانگ نہیں سکتے اور اس طرح کی زبردست گرمی میں ندی نالے پوکھر آہر تالاب خشک ہوجاتے ہیں، تو اس صورت میں جانور پرندوں کو پانی نہیں ملتا ہے، کچھ برسوں پہلے مجھے جانوروں کو پانی کے لیے تڑپتے دیکھ کر دلی تکلیف ہوئی اور یہ احساس ہوا کہ اس سمت میں بھی کام کرنا ہے۔ تبھی سے اس کام کو ہر برس انجام دیتے ہیں، لاکھوں روپیے اس پر ان کے خرچ ہوتے ہیں حالانکہ انہیں اسکام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع گیا میں ہر برس گرمی کے موسم میں پانی کی سطح نیچے چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کا بحران ہوجاتا ہے۔

Social workers arrange water for animals and birds in Gaya
گیا میں جانور اور پرندوں کے لیے پانی کا سماجی رکن کراتے ہیں انتظام

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.