سابق رکن پارلیمان و جے ڈی یو کے سابق رہنما علی انور انصاری، امارت شریعہ کے ناظم اعلی انیس الرحمن قاسمی اور ریاست بہار کے سابق وزیر تعمیرات مناظر حسن نے ای ٹی وی بھارت کے لیے لانچ کے لیے رامو جی کو مبارک باد پیش کی اور اس گروپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علی انور انصاری نے ای ٹی وی بھارت کو امید کی ایک نئی کرن قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ عوام کے دلوں میں اپنے پرانے وقار کو برقرار رکھے گا۔
انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ امید ہے کہ ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو ہمیشہ بے باکی سے اٹھاتا رہے گا۔
ریاست بہار کے سابق وزیر تعمیرات مناظر حسن نے بھی اس اہم پیش رفت کے لیے رامو جی کو مبارک باد پیش کی۔