بہار میں غیر قانونی ہتھیار کا کاروبار جاری ہے۔ کھگڑیا میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر گزشتہ روز سنسار پور ڈھالہ کے قریب نیشنل ہائی وے نمبر 31 پرگاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی ۔
اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران نوجوان کے بیگ سے رائفل کے 1100 کارتوس برآمد ہوئے جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کی شناخت راہل کمار کے نام سے ہوئی ہے ، جو ضلع گیا کا رہائشی ہے۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔