ETV Bharat / state

بہار: تین ماہ میں نظر آنے لگے گا اسمارٹ سٹی کا کام - Smart City will be visible in three months in bihar

ریاست بہار حکومت نے آج کہاکہ اسمارٹ سٹی مشن منصوبہ کے تحت پٹنہ، بھاگلپور، مظفر پور اور بہار شریف کے کاموں کاجائزہ لیا گیا ہے اور آئندہ دو سے تین ماہ میں لوگوں کوکام نظرآنے لگے گا۔

بہار: تین ماہ میں نظر آنے لگے گا اسمارٹ سیٹی کا کام

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 8:34 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:25 PM IST

کونسل میں شہری ترقیاتی کے وزیر سریش شرما نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کرشن کمار سنگھ کے سوال کے جواب میں کہاکہ پٹنہ اسمارٹ سیٹی کے ذریعہ کل 16 منصوبوں کا کام الاٹ کیا گیا ہے۔

اسمارٹ سیٹی مشن منصوبہ کے تحت اب تک کل 984.50 کروڑ روپے الاٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے تحت پٹنہ اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کو 380 کروڑ روپے، بھاگلپور اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کو 382 کروڑ روپے، مظفر پور اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کو 112.50 کروڑ روپے اور بہار شریف کے اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کو 110 کروڑ روپے الاٹ ہے۔

شرما نے کہاکہ 'پٹنہ اسمارٹ سیٹی کے ذریعہ کل 16 منصوبوں کا کام الاٹ کیا گیا ہے۔ بھاگلپور اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کے ذریعہ آئی سی سی سی بلڈنگ پروجیکٹ کا کام الاٹ کیا گیا ہے اور دیگر کے لئے ٹنڈر شائع کیے گئے ہیں۔

اسی طرح مظفر پور اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کے تحت ابھی تک مختلف منصوبوں کے نفاذ کے لیے کل نو منصوبوں کا ٹنڈر طلب کیا جاچکا ہے۔

وزیر نے کہاکہ 'بہار شریف اسمارٹ سیٹی لمیٹیڈ کے تحت ابھی تک مختلف منصوبوں کے نفاذ کے لیے کل سترہ منصوبوں کا ٹنڈر طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ 'اب تک دو منصوبوں کا کام مکمل ہو چکا ہے اور پانچ منصوبوں کا کام شروع ہو چکا ہے۔

سریش شرما نے کہاکہ اسمارٹ سیٹی مشن کی منصوبہ مدت پانچ برس کی ہے اور منتخب منصوبوں کو منصوبہ مدت میں پورا کیا جانا ہے۔ اس کے لیے جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.