سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مونگیرکے زخمی مونو کمار کے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی موت اور اس کے بعد لاش کے ڈسپوزل معاملے میں برابری تھانہ صدر سنیل کمار جھا اور پانچ پولیس افسران شیلیش کمار سنگھ، سریندر شرما، پوریندریادو ، سریندر پرساد اور لال بہادر سنگھ نے لاپرواہی برتی تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ متوفی کی لاش کے پوسٹ مارٹم اور دیگر تمام کاروائی کیلئے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تحریری اطلاع دیئے جانے کے باوجود ان پولیس افسران نے کوئی دھیان نہیں دیا اور اس وجہ سے انتظامیہ کو بالآخر لاش ڈسپوزل کرنی پڑی تھی۔
اس معاملے کے انچارج پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل منو مہاراج کے نوٹس میں آنے کے بعد ان کے ذریعہ قصور وار پولیس افسران کے خلاف کل دیر رات معطلی کی کاروائی کی گئی۔ مہاراج نے براری تھانہ صدر کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی بھی سفارش کی ہے۔