گیا (بہار) گیا ضلع میں آپسی جھگڑے کے دوران چھ سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ، واقعہ کے بعد گاوں میں تنازع اور کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ گیا ضلع میں دو گروپ کے آپسی جھگڑے میں چھ سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان سبھی کا انو گرہ نارائن ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔
معاملہ مگدھ یونیورسٹی تھانہ حلقہ کے دھنوا بگہا گاوں کا ہے۔ اس حوالہ سے سماجی رکن تنزیل الرحمن خان نے بتایا کہ گزشتہ شب کو دهنوا بگہا گاوں میں پرانی رنجش کی وجہ سے جھگڑا ہوا جس میں ایک مضبوط گروپ نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر اسلحہ سے حملہ کردیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ معاملہ انکے علاقے کا ہے اور زخمیوں کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اسلے وہ خود سبھی زخمیوں کو ہسپتال لیکر پہنچے ہیں ، زخمی ارون کمار نے بتایا کہ دنیش یادو ،منوج یادو سمیت کئی افراد اور خواتین زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Gaya Corporation گیا کارپوریشن 300 صفائی اہلکاروں کو بحال کرکے صفائی نظام کو بہتر بنائے گا
انہوں نے بتایا کہ معاملے کے اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم اسوقت اہم ملزم فرار ہوگئے تھے ، اطلاع کے مطابق جھگڑا اتنا شدید ہوگیا تھا کہ اگر اس دوران مقامی لوگوں کی طرف سے مداخلت نہیں کی جاتی تو جانی خطرہ ہو سکتا تھا ، حالانکہ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے پولیس پورے معاملے کی تحقیات میں مصروف ہے ۔مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔