ETV Bharat / state

بھوت پریت کے شبہ میں کیا گیا تھا قتل: ایس ڈی پی او

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 5:36 PM IST

گزشتہ 18 ستمبر کی ضلع کیمور میں ایک شخص اپنے گھر میں سورہا تھا تبھی گاؤں کے کچھ لوگوں نے بھوت پریت کے چکر میں اسے لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

بھوت پریت کی چکر میں ہوئی تھی شخص کی موت: ایس ڈی پی او

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ادھورا تھانہ علاقے کے جنگل میں ملی ایک لاش کی تدفین معاملے میں بھبھوا ایس ڈی پی او نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 'درگاہی گاؤں میں کچھ لوگوں نے بھوت پریت کا الزام لگا کر ایک شخص کو قتل کر لاش کو جنگل میں دفنا دیا۔'

بھبھوا واقع دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سنیتا کماری نے کہا کہ 'اس معاملے میں درگاہی گاؤں کے 9 لوگوں کے خلاف مقتول کی بیوی نے ایف آئی آر درج کی ہے۔' فوری کارروائی کرتے ہوئے ادھورا پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'یہ معاملہ گزشتہ 18 ستمبر کی رات کو پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ 'جب مقتول مدن اپنے گھر میں کھانا کھا کر سو رہا تھا تبھی گاؤں کے کچھ لوگوں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور شواہد کو چھپانے کے لیے لاش کو گاؤں سے تقریبا 6 کلومیٹر دور جنگل میں دفن کر دیا۔

جس کے بعد ادھورا پولیس اسٹیشن میں مقتول مدن کی بیوی نے گاؤں کے 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس پر پولیس نے تحقیق کرتے ہوئے گاؤں کے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنانا پڑا مہنگا

ساتھ ہی لاش کو نکالنے کے بعد بھبھوا صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس معاملے میں تین افراد ابھی تک مفرور ہیں ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اجے کے گھر سے ایک غیر قانونی رائفل بھی برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.