ETV Bharat / state

گری راج سنگھ بیگو سرائے سے ہی الیکشن لڑیں گے: امت شاہ

پارلیمانی حلقہ بدلے جانے سے ناراض اور متنازع بیانات دے کر اکثر ہی سرخیوں میں رہنے والے رہنما و مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی اب ان کی پارٹی میں کچھ بھی نہیں سنا جارہا ہے۔

گری راج سنگھ بیگو سرائے سے ہی الیکشن لڑیں گے: امت شاہ
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 11:04 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ گری راج سنگھ بیگو سرائے سے ہی الیکشن لڑیں گے۔

مسٹر گری راج سنگھ اس وقت بہار کی نوادہ سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔ ریاست میں جے ڈی یو اور ایل جے پی سے اتحاد کے تحت نوادہ سیٹ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے کھاتے میں گئی ہے۔ مسٹر سنگھ کو بیگو سرائے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ٹکٹ دیا گیا ہے اور وہ اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔ لیکن بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ مسٹر گری راج سنگھ بیگو سرائے لوک سبھا سیٹ سے ہی پارٹی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔

مسٹر امت شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "گری راج سنگھ بہار کے بیگو سرائے سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ ان کی ساری باتوں کو میں نے سنا ہے اور تنظیم ان تمام مسائل کا حل نکالے گی۔ میں انتخابات کے لئے ان کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں"۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اس بار كميونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر بیگو سرائے سے قسمت آزما رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے بھومیہار اکثریتی اس سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ بیگو سرائے سے 2014 میں بی جے پی کے بھولا سنگھ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے تنویر حسن کو شکست دی تھی۔سی پی آئی کے راجندر پرساد تیسرے مقام پر رہے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.