ETV Bharat / state

Sibghatullah Khan Join LJP: ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے رہنما صبغت اللہ خان ایل جے پی میں شامل

ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے سابق ضلع صدر سمیت درجنوں رہنما وکارکنان لوک جن شکتی 'رام ولاس پاسوان' پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ Hindustani awam Morcha secular workers join LJP

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 10:40 AM IST

Updated : Mar 10, 2022, 1:55 PM IST

ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے رہنما صبغت اللہ خان لوجپا میں شامل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں لوک جن شکتی رام ولاس پاسوان پارٹی کی رکنیت حاصل کی ہے۔ Sibghatullah Khan Join Lok Janshakti Party

اس موقع پر ان کی پارٹی کے قومی صدر و ایم پی چراغ پاسوان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹو ٹو خان نے ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے ریاستی جنرل سیکرٹری و ریاستی وزیر سنتوش مانجھی کے علاوہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر کئی سوال بھی کھڑے کیے ہیں۔ Sibghatullah Khan on Hindustani awam Morcha Party

ٹو ٹو خان نے کہا کہ 'جب بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاس اقلیتی ودلت طبقے کے مسائل کو لےکر پہنچتے تھے تو اعلیٰ قیادت اس پر نوٹس لینے کے بجائے خاموش رہنے کی ہدایت دیا کرتے۔'

واضح رہے کہ ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہے چونکہ مانجھی کا تعلق ضلع گیا سے ہے اور ان کی پارٹی کے چار رکن اسمبلی میں تین کا تعلق ضلع گیا سے ہے اور انہوں نے 2020 کے اسمبلی انتخابات میں گیا کی مختلف نشستوں پر جیت درج کی ہے۔

ڈاکٹر صبغت اللہ خان جیتن رام مانجھی کے نمائندہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اب ان کے ساتھ درجنوں رہنما پارٹی سے استعفیٰ دے کر لوجپا میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایسے میں کہا جارہا ہے کہ ہم پارٹی کو کافی نقصان ہوگا کیونکہ صبغت اللہ پارٹی کے بڑے رہنماؤں میں ایک تھے۔

Last Updated : Mar 10, 2022, 1:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.