ETV Bharat / state

ارریہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل

ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار نے کہا کہ بدھ سے پورے بہار میں لاک ڈاون نافذ ہو گیا ہے۔ 'حکومت کی جانب سے ہمیں جو گائیڈ لائن دیے گئے ہیں جو عوام کے لیے ہے اس پر عمل کرانے کی ذمہ داری ہماری ہے۔' اس سلسلے میں پہلے ہی سبھی کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مختلف اشتہاروں کے ذریعہ انہیں بتا دیا گیا ہے۔ باوجود اس کے اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو ہم ایسے لوگوں کےخلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ارریہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل
ارریہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل
author img

By

Published : May 6, 2021, 7:24 AM IST

بہارحکومت کے ہدایت کے مطابق بدھ سے پورے بہار میں 15 مئی تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ارریہ میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے ضلع انتظامیہ سخت نظر آئی، اور مختلف چوک چوراہوں پر گشت کرتی رہی۔

ارریہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل

شہر کا بھیڑ والا علاقہ چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک،کالی مندی، زیرو مائل، بیر گاچھی چوک، بس اسٹینڈ، کھریا بستی، سبزی منڈی وغیرہ پر پولیس پوری طرح مستعد رہی اور آمد و رفت کرنے والے لوگوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے نظر آئی۔

لاک ڈاؤن کے پہلے دن بدھ کے روز سڑکیں پوری طرح سنسان نظر آئی۔

حالانکہ حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق صبح سات بجے سے دن کے گیارہ بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جن میں میڈیکل اسٹور، سبزی دکان، پھل دکان، کرانا اسٹور، گوشت دکان وغیرہ شامل ہے۔

ہدایت کے مطابق دن کے گیارہ بجے دکانیں بند کر دینا ہوگا۔ مگر بدھ کو کہیں اس پر عمل ہوتا ہوا دیکھا گیا جبکہ کہیں اس ہدایت کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔

اطلاع ملتے ہی ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار، ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر ،نگر تھانہ صدر سنیل کمار نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سبزی منڈی مارکٹ کا معائنہ کیا اور جو دکانیں کھلی ہوئی تھی اسے سیل کر دیا۔

پشکر کمار نے کہا کہ بدھ سے پورے بہار میں لاک ڈاون نافذ ہو گیا ہے۔ 'حکومت کی جانب سے ہمیں جو گائیڈ لائن دیے گئے ہیں جو عوام کے لیے ہے اس پر عمل کرانے کی ذمہ داری ہماری ہے۔' اس سلسلے میں پہلے ہی سبھی کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور مختلف اشتہاروں کے ذریعہ انہیں بتا دیا گیا ہے۔ باوجود اس کے اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو ہم ایسے لوگوں کےخلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.