ETV Bharat / state

شیعہ وقف بورڈ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:17 PM IST

بہار شیعہ وقف بورڈ نے مظفرپور میں واقع وقف کی 13 بیگھہ زمین پر کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی قبضے سے آزاد کرانے کا دعوہ کیا ہے۔

شیعہ وقف بورڈ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی
شیعہ وقف بورڈ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی

بہار شیعہ وقف بورڈ نے مظفرپور میں وقف نمبر 80 کی 13 بیگھہ زمین کو ضلع انتظامیہ کے قبضہ سے آزاد کرانے کا دعوہ کیا ہے، ساتھ ہی وقف کی زمین پر غاصبوں کے خلاف وقف ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے ایک بار پھر غاصبوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ چاہتا ہوں۔

ویڈیو
چیئرمین نے بتایا کہ مظفرپور میں واقع خوزادی بیگم وقف اسٹیٹ نمبر 80 کی 5۔3 بیگھہ زمین جس پر 122 لوگوں کے ذریعہ غیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں 10 لوگ بورڈ کے کرائے دار بن گئے ہیں۔27 کے خلاف وقف ٹربیونل میں کیس دائر کیا گیا ہے۔ جبکہ 85 لوگوں کے خلاف وقف ایکٹ 54 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں:

وہیں میر شجاء الدین وقف اسٹیٹ مظفرپور کی زمین کو ضلع انتظامیہ نے سرکاری زمین بتا کر خالی کرانے کی کارروائی شروع کر دی تھی، جس کی اطلاع ملنے کے بعد چیئرمین نے دفتر بند ہونے کے باوجود بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارروائی رکواکر وقف ٹربیونل میں کیس دائر کیا ہے۔ جس کی سماعت آئندہ 9 ستمبر کو ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.