پٹنہ: ایک طرف جہاں کانگریس پارٹی کے قومی صدر کا انتخاب ملک میں موضوع بحث ہے وہیں کانگریس صدر عہدہ کے لئے دونوں امیدوار اپنی اپنی حمایت میں مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں،Shashi Tharoor Says Not Opposing Malika Arjun Kharge But We Work Differently
ششی تھرور نے کہا کہ ہر ووٹر کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے دل کی بات سنے اور اپنی مرضی سے ووٹ کرے۔ ایسی جمہوریت صرف کانگریس پارٹی میں ہی دیکھنے کو مل سکتی ہے کہ گاندھی خاندان کے علاوہ گھڑگے صاحب جیسے بڑے لیڈر کے ہوتے ہوئے بھی ہم جیسے لوگ بھی انتخاب لڑ سکتے ہیں، بھاجپا کے لوگ کانگریس کو لیکر غلط بات پھیلاتے ہیں کہ گاندھی صدر کا امیدوار گاندھی خاندان کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا اور میں پوری مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں ہوں، اگر میں صدر کے عہدے پر فائز ہوتا ہوں تو نوجوانوں کو ابھی سے اور زیادہ ترجیح دوں گا اور ان کی شمولیت کو یقینی بناؤں گا.
یہ بھی پڑھیں:Seminar on Syed Shah Mohammad Usman Ghani سید شاہ محمد عثمان غنیؒ کی حیات و خدمات پر سمینار
ششی تھرور نے آگے کہا کہ میں کھڑگے صاحب کی بڑی عزت و احترام کرتا ہوں، وہ ہماری پارٹی کے بزرگ اور باوقار لیڈر ہیں، میں ان کا مخالف نہیں ہوں بلکہ ہماری پارٹی میں جمہوری جو نظام ہے اس لئے میں بھی انتخابی میدان میں ہوں، ہم دونوں میں سے کون جیتے یہ اہم نہیں ہے بلکہ یہ جیت کانگریس کی ہونی چاہیے اور جو فتح ہو وہ کانگریس کے افکار و نظریات کو آگے بڑھائے. یہ الگ بات ہے کہ ہم دونوں کے کام کرنے کا طریقہ الگ ہے،
ششی تھرور نے آخر میں کہا کہ ہم دونوں امیدوار چاہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی کو کامیابی ملے اور ہم کانگریس پارٹی کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے اور یہ انتخاب کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ہے.Shashi Tharoor Says Not Opposing Malika Arjun Kharge But We Work Differently