ETV Bharat / state

Shareena Ahmad in FIFA Wolrd Cup شرینہ احمد فیفاورلڈکپ کے لیے عربی زبان میں گائیں گی نغمہ

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 5:57 PM IST

گیا کی شرینہ احمد کو مصر سے ایک عربی گانا گانے کی پیشکش ہوئی ہے جو فیفا ورلڈ کپ پر مبنی ہوگا۔ نومبر میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد ہورہا ہے، شرینہ نے بتایاکہ مصر کی موسیقی کمپنی سے معاہدہ ہونے کو ہے اور اس کی تیاریاں کی جاچکی ہیں۔ Shareena Ahmad

شرینہ احمد فیفاورلڈکپ کے لیے عربی زبان میں گائیں گی نغمہ

ریاست بہار کے گیا ضلع کی رہنے والی شرینہ احمد 5 غیر ملکی زبانوں میں گاتی ہیں،حالانکہ وہ بنیادی طور پر انگلش گلوکارہ ہیں۔انہیں مصر سے ایک عربی گانے کی پیشکش ہوئی ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے تھیم پر مبنی ہوگا،فیفا ورلڈ اسی برس نومبر ماہ میں قطر میں ہونا ہے۔Shareena Ahmad Will Sing for FIFA World cup 2022

شرینہ احمد کے مطابق انہیں یہ پیشکش اس کمپنی سے ملی ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے لئے گانا تیار کرے گی۔شرینہ پہلی مرتبہ عربی میں گائیں گی۔اس کو لے کر وہ بھی پرجوش بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ انگلش سمیت دوسری غیر ملکی زبانوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہیں۔

شرینہ احمد ایک اسٹیج پرفارمر کے طور ابھر رہی ہیں۔انہیں مقامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکاہے،سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک اور یوٹیوب پر ان کے لاکھوں مداح ہیں۔دراصل شرینہ ضلع کے بودھ گیا کی رہنے والی ہیں۔ ان کے والد نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔

چونکہ بودھ گیا ایک عالمی شہرت یافتہ شہر ہے اور یہاں بیرون ملک کے سیاحوں کی آمد زیادہ ہوتی ہے۔ہالی ووڈ کے کئی معروف ادکار،ادکارہ، گلوکارہ کی آمد ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi at SCO summit عالمی سپلائی چین وبا اور یوکرین تنازع سے متاثر ہوئی، مودی

ان کے والد محمد شکیل بتاتے ہیں شرینہ نے پانچویں کلاس سے ہی گانے شروع کردی تھی تاہم گھر کے لوگ اس بات کو لے کر سنجیدہ نہیں تھے ،تاہم اسکول کے ایک پروگرام میں جب انہیں انگلش میں گیت گانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا اس وقت اس کی قابلیت اور ہنر کا احساس ہوا۔شرینہ اب جب فیفا ورلڈ کپ کے لئے گائیں گی تو ان کے لئے فخر کی بات ہوگی

شرینہ نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ان کے گانے ریلیز کردیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ گانے عرب ممالک میں فیفا ورلڈ کپ کے پرموشن کے لئے کیا گیا ہے ۔ یہ انگلش اور عربی کا مکس گانا ہوگا Shareena Ahmad Will Sing for FIFA World cup 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.