ETV Bharat / state

دربھنگہ: سی اے اے کے خلاف 90 برس کی دادی کا احتجاج - darbhanga jamal pur bazar sameti protest

بہار کے دربھنگہ ضلع کے جمال چوک بازار سمیتی میں شاہین باغ دہلی کی طرز پر گزشتہ 19 دنوں سے جاری بے مدت مظاہرے میں خواتین پورے جذبہ کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں۔

سی اے اے کے خلاف 90 سالہ دبنگ دادی کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 11:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:16 AM IST

دبنگ دادی کے نام سے میڈیا میں مشہور 90 برس کی بزرگ خاتون اسماء خاتون نے ہزاروں کی تعداد میں موجود خواتین اور مرد حضرات سے خطاب کیا۔

سی اے اے کے خلاف 90 سالہ دبنگ دادی کا احتجاج

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'آپ لوگ ہمت سے کام لیجیے، میں 90 سال کی ہوکر بھی آپ لوگوں کے ساتھ اس لڑائی میں شامل ہوں۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ میں ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا تو ہم کہتے ہیں کہ ہم لوگ بھی آدھا انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ وہ اس قانون کو واپس نہیں لے لیتے ہیں۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ آئین کی لڑائی ہے، ہندو مسلم دونوں طبقہ کی لڑائی ہے۔'

وہیں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'دربھنگہ کا ماحول بھی اچھا ہے لیکن مودی سب کو تکلیف دے رہے ہیں تو میں کہنا چاہوں گی کہ تکلیف کے بعد ہی ضرور خوشی ملے گی، چاہے ہم لوگوں کو چھ ماہ یا سال بھر ہی کیوں نہ دھرنا دینا پڑے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.