ETV Bharat / state

سیوان میں حنا شہاب اور کویتا سنگھ کے مابین راست مقابلہ

author img

By

Published : May 7, 2019, 9:34 PM IST

بہار کی 40 میں سے چھٹے مرحلہ کی 8 پارلیمانی سیٹوں پر ہونے والے لوک سبھا انتخاب میں سیوان ایک واحد سیٹ ہے جہاں دو خواتین امیدوار جنتادل یونائٹیڈ کی ممبر اسمبلی کویتا سنگھ اور راشٹریہ جنتادل امیدوار حنا شہاب کے مابین راست مقابلہ دیکھنے کوملے گا۔

سیوان میں حنا شہاب اور کویتا سنگھ کے مابین راست مقابلہ

بہار میں چھٹے مرحلہ میں 12 مئی کو والمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج میں ووٹ ڈالے جائیںگے ۔ ان میں سیوان سیٹ کافی اہم مانی جارہی ہے ۔

پارلیمان میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کی پرزور وکالت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے بھلے ہی خواتین کو اس بار کوئی وقعت نہیں دی ہو اور ٹکٹ تقسیم کے وقت خاموشی اختیار کر لی لیکن سیوان ایسی سیٹ بن گئی ہے جہاں دو خواتین امیدواروں کے مابین راست مقابلے دیکھنے کو ملے گا۔

سیوان پارلیمانی سیٹ سے جے ڈی یو کی ٹکٹ پر دروندھا کی ممبر اسمبلی اوردبنگ اجے سنگھ کی اہلیہ کویتا سنگھ انتخابی میدان میں قسمت آزمار ہی ہیں۔

ان کا مقابلہ آرجے ڈی امیدوار اور سابق دبنگ ایم پی محمد شہاب الدین کی اہلیہ حناشہاب سے ہوگا۔

مسز شہاب نے اس سے قبل 2009 اور 2014 میں بھی آرجے ڈی کے ٹکٹ پر سیوان پارلیمانی سیٹ سے قسمت آزما چکی ہیں لیکن دونوں بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

سنہ 2009 کے لوک سبھا انتخاب میں حنا شہاب کو آزاد امیدوار اوم پرکاش یاو نے 63 ہزار سے زائد ووٹوںکے فرق سے شکست دی تھی ۔

اس کے بعد سال 2014 کے انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) امیدوار اوم پرکاش یادو نے حناشہاب کو ایک لاکھ 13 ہزار 847 ووٹوںکے کثیر فرق سے شکست دے دی ۔

سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں سیٹوں کے تال میل کے تحت سیوان سیٹ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حلیف جے ڈی یو کے کھاتے میں چلی گئی ہے ۔

جس سے مسٹر یادو انتخاب لڑنے سے محروم ہو گئے ۔ دیکھنا دلچسپ ہوگاکہ سیوان میں دو خواتین امیدواروں کے مابین ہونے والے مقابلے میںجیت کس کی ہوتی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.