ETV Bharat / state

گیا: دن دہاڑے گھر میں گھُس کر فائرنگ، متعدد زخمی - بہار فائرنگ نیوز

ریاست بہار کے شہر گیا میں بدمعاشوں کے ذریعے کی گئی فائرنگ میں کمسن بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد گیا کے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے کہا کہ فائرنگ کی واردات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

firing in gaya
firing in gaya
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 5:57 AM IST

Updated : Jun 9, 2021, 6:33 AM IST

گیا میں گزشتہ روز بنیاد گنج پولیس تھانہ علاقے کے پہنی محلے میں بدمعاشوں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا دن دہاڑے گھر میں گھُس فائرنگ کر ڈالی۔

بدمعاشوں کے ذریعے کی گئی فائرنگ میں گھر میں بیٹھی ایک کمسن لڑکی کے پیر میں گولی لگی جبکہ دیگر کئی افراد بھی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ تمام زخمیوں کو شہر کے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آدتیہ کمار, ایس ایس پی، گیا

دن دہاڑے فائرنگ کے واقعہ سے علاقے میں سراسیمگی کا ماحول ہے۔

متاثرین نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے ذریعے اینٹ اور پتھر گھر کی چھت پر پھینکا جارہا تھا جب اس کی مخالفت کی گئی تو تمام بدمعاش گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

متاثرہ گھر کے لوگوں نے برتنوں پر گولیوں کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ کئی راونڈ فائرنگ کی گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی ناگہانی حادثے سے وہ محفوظ رہے اور بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔

زخمی محمد مجیب اللہ نے بتایا کہ وہ گھر میں نہیں تھا تاہم جب گھر پہنچا تو دیکھا کہ بہت سے لوگ زخمی پڑے ہیں جب انہوں نے مخالفت کی تو اس پر بھی حملہ کیا گیا۔

فائرنگ میں زخمی نازیہ نام کی لڑکی نے بتایا کہ نونو نام کا ایک بدمعاش اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی ہے ساتھ ہی گھر کے دیگر افراد کو بری طرح سے پیٹا بھی گیا ہے۔

واقعہ کے سلسلے میں ایس ایس پی آدتیہ کمار نے بتایا کہ پیر کے روز بنیاد گنج کے پہنی محلے میں سڑک کے تنازع کو لے کر لڑائی ہوئی تھی اور اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔ اسی واقعے کو لے کر ایک بار پھر تنازع ہوا۔

تاہم ایس ایس پی نے کسی بھی طرح کی فائرنگ کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اگر فائرنگ ہوئی ہے تو بھی پولیس اپنی کارروائی لازمی طور سے کرے گی۔

Last Updated : Jun 9, 2021, 6:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.