ETV Bharat / state

کشن گنج: تھانہ انچارج قتل معاملہ میں موقع سے بھاگنے والے 7 پولیس اہلکار معطل

بہار کے ضلع پورنیا کے پولیس انسپیکٹر جنرل نے کشن گنج کے شہر تھانہ انچارج اشونی کمار کو مغربی بنگال میں چھاپہ ماری کے دوران پیٹ پیٹ کر کیے گئے قتل کے معاملے میں موقع سے جان بچا کر بھاگنے والے سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 12:50 PM IST

سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ پورنیا علاقے کے پولیس انسپیکٹر جنرل کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لوٹی گئی موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کشن گنج شہر تھانہ انچارج اشونی کمار کی قیادت میں ایک ٹیم ہفتے کے روز علیٰ الصبح سرحدی ریاست مغربی بنگال میں گوالپوکھر تھانہ حلقے کے پنتاپاڑہ گاؤں گئی تھی۔

اس ٹیم میں پولیس انسپیکٹر منیش کمار کے ساتھ ہی سپاہی راجو سہنی، اکھیلیشور تیواری، پرمود کمار پاسوان، اجول کمار پاسوان، سنیل چودھری اور سشیل کمار شامل تھے۔

ملزم کے رشتہ دار سمیت تقریباً 500 افراد نے چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ہجوم نے پولیس انسپیکٹر اشونی کمار کو پکڑ لیا اور انھیں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔

وہیں، چھاپہ مار ٹیم میں شامل دیگر سات اراکین موقع سے جان بچا کر بھاگ گئے۔ اگر ان پولیس اہلکاروں نے سمجھداری سے اپنی ذمہ داری نبھائی ہوتی تو ممکنہ طور پر یہ واقعہ نہیں ہوتا۔

اس واردات میں بادی النظر ان سات پولیس اہلکاروں کی لاپرواہی سمجھ میں آتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس انسپیکٹر جنرل نے کشن گنج کے پولیس افسر اشیش کی سفارش پر لاپرواہی کے لیے پولیس انسپیکٹر منیش کمار کے ساتھ ہی سپاہی راجو سہنی، اکھیلیشور تیواری، پرمود کمار پاسوان، اجول کمار پاسوان، سنیل چودھری اور سشیل کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.