ETV Bharat / state

Robbery Case in Kaimur کیمور میں لاکھوں روپیہ کی لوٹ معاملے میں سات گرفتار

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 8:21 PM IST

کیمور پولیس نے درگاوتی تھانہ علاقہ کے دھنیچھا میں واقع ایک پائپ کی دکان سے چوری کیے گئے لاکھوں روپے کا سامان ضبط کرتے ہوئے سات چوروں کو گرفتار کیا۔ Robbery Case in Kaimur

Robbery Case in Kaimur
کیمور میں لاکھوں روپیہ کی لوٹ معاملے میں سات گرفتار

کیمور: ریاست بہار کے کیمور میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دراصل کیمور پولیس نے درگاوتی تھانہ علاقہ کے دھنیچھا میں واقع ایک پائپ کی دکان سے چوری شدہ لاکھوں روپے کا سامان ضبط کرتے ہوئے سات چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ چوروں کے پاس سے پانچ موبائل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ Seven arrested in kaimur robbery case

اس سلسلے میں ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ چار اگست 2022 کی رات کو نامعلوم چوروں نے درگاوتی تھانہ علاقے کے دھنیچھا میں واقع ایک پائپ کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ، سمر سیبل موٹر سمیت دیگر سامان چوری کر لیا تھا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ نمبر 231/22 درگاٶتی تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ درگاوتی پولیس نے تکنیکی تحقیق کے بنا پر واردات کے وقت کچھ مشکوک نمبروں کو نشان زد کیا تھا اور پہلے شک کی بنیاد پر رام گڑھ تھانہ علاقہ کے نونار کے رہنے والے اشوک کمار کو گرفتار کر تفتیش شروع کی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے چوری کا اعتراف کیا اور اس واقعے میں ملوث اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہاس معاملے میں پریتیش کمار والد نند لال سنگھ گاؤں نارہن، رودال کمار والد سرجو کشواہا گاؤں اسری، چندرموہن کمار والد رام ودیش یادو گاؤں دھنیچھہ، دلار یادو والد سبھا پتی یادو گاؤں دھنیچھہ، مدن ساہ والد رام لال ساہ گاؤں بروڑہ اور نتیش کمار والد نند لال سنگھ کو نرہن گاٶں سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے 18 سمر سیبل، 4 بڑے اسٹارٹر، ایک چھوٹا اسٹارٹر، ایک اپاچی موٹر سائیکل، ایک لوہے کا کھمبہ، ٹوچن تار، چار ہنڈل پائپ سمیت پانچ موبائل برآمد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Miscreant Arrested in Bulandshahr بلند شہر میں 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش گرفتار

ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ دو مزید بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تمام گرفتار ملزمین پہلے سے ہی متعدد کیس درج ہیں، ماضی قریب میں چوری کی کچھ اور وارداتیں بھی ہوئی ہیں، جن میں سب کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔Robbery Case in Kaimur

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.