ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے نگر تھانہ علاقے کے بڑا بازار واقع انکار جویلری سو روم میں نو دسمبر کو کڑوروں روپے کے سونے لوٹ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
انکشاف میں سات ملزم کو دربھنگہ پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے ایک پستول دو گولی نشے کی، ٹیبلیٹ اور لوٹے گئے چار موبائل برآمد کیا ہے۔
وہیں لوٹے گئے سونا اور باقی شامل ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سنیچر کو لوٹ کے انکشاف کرتے ہوئے دربھنگہ کے سینیئر ایس پی بابو رام نے پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ اطلاعات پر اس لوٹ کو انجام دینے والے باہر سے آئے لٹیرے کو سہارا دینے والے مقامی جرائم پیشہ افراد کے مطعلق جانکاری حاصل ہونے پر پولیس کی تشکیل دی گئی ٹیم نے دربھنگہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے ماری کرکے کل سات لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جو دربھنگہ کے رہنے والے ہیں، اس میں ایک سونار بھی شامل ہے۔
ایس پی بابو رام نے کہا کہ ان کا کوئی جرائم کا ریکارڈ نہیں ہے لیکن اس لوٹ میں جو دیگر لوگ شامل ہیں سبھی دوسرے اضلاع کے رہنے والے ہیں۔
اس لوٹ واقعے کے سرگنا کے گھر حاجی پور میں گزشتہ رات چھاپہ ماری کی گئی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
وہیں لوٹے گئے سونے کی بھی برآمدگی کے لیے لگاتار کاروائی کی جا رہی ہے بہت جلد لوٹ کا سونا سمیت دیگر لٹیرے پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
گرفتار ملزمان نے اپنی سمولیت قبول کی ہے وہیں درج ایف آئی اے میں گیارہ کیلو سونا لوٹ کی بات کہی گئی ہے۔
اس لوٹ کے واقعے میں کل 16 لوگوں کے سمولیت کی بات آ رہی ہے جس سات دربھنگہ کے چھ حاجی پور ضلع کے تین جے نگر مدھوبنی ضلع کے ہیں باہر ضلع سے آئے لٹیروں نے لوٹ کو انجام دیا ہے۔