ETV Bharat / state

Seminar on Urdu Journalist اردو صحافت کے پہلے شہید صحافی مولوی باقر کے یوم شہادت پر تقریب

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 4:18 PM IST

اردو میڈیا فورم پٹنہ کے زیر اہتمام آج بہاراردو اکاڈمی کے سمینار ہال میں شہید صحافی مولانا محمد باقر کے یوم شہادت کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جنرل سکریٹری ریحان غنی نے اردو میڈیا فورم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طے کیا تھا کہ اردو صحافت کے پہلے شہید صحافی مولانا باقر کی حیات و خدمات پر ہر سال تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ Seminar On Urdu Journalist

اردو صحافت کے پہلے شہید صحافی مولوی باقر کی یوم شہادت پر تقریب

پٹنہ: روگرام کی صدارت خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر افشاں بانوں نے انجام دی. پروگرام میں کلیدی خطبہ لکھنؤ سے تشریف لائے عادل فراز نے دی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر آفات شاہنواز عالم نے شرکت کی. افتتاحی گفتگو میں فورم کے . Seminar On Urdu Journalist Maulana Muhammad Bakar In Patna In Bihar

عادل فراز نے کہا کہ مولوی باقر نے ہمیشہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔کبھی انگریزی حکمرانوں کے آگے جھکے نہیں۔ اس کی پاداش میں انہیں انگریزوں نے توپ کے آگے رکھ کر شہید کر دیا۔

عادل فراز نے کہا کہ مولوی باقر کی زندگی پر میری تحقیق شدہ کتاب موجود ہے جسے پڑھ کر آپ بھی مولوی باقر کو یاد کر سکتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج ہمیں مولوی باقر کی جذبات اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا تبھی ہم صحافت کے ساتھ انصاف کر سکیں گے۔ ان کے نقش قدم پر چل کر بے باک صحافی پیدا ہوں گے.

اردو میڈیا فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی نے اخبارات کے ملازمین کو پیش آنے والے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ کبھی یہ بڑے اخبارات چھوٹے ہوا کرتے تھے لیکن آج ورکنگ جنرلسٹ کے حالات کو سدھارنے کی ذمہ داری بھی ان ہی اداروں کی ہے۔

کارگزار جنرل سکریٹری صفدر امام قادری نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ مولانا محمد باقر کے کردار کو سامنے رکھ کر صحافیوں کو کام کرنا چاہیے تاکہ مولانا محمد باقر جیسے جام شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے، مولانا باقر نے ہمیشہ حقیقت پسندی سے جینے کا سلیقہ دیا۔صحافیوں کو بتادیا کہ صحافت کے میدان میں رہنا ہے تو حقائق کو سامنے لاکر ہی آپ صحافی بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Municipal Elections مختلف وارڈز میں مسلم امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں داخل

وزیر آفات شاہنواز عالم نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کی خدمات کو یاد کرنا اور نئی نسل کو اس سے واقف کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مولوی باقر نے اردو صحافت کی داغ بیل ڈالی تھی۔ اس پر چل کر ہی ہم ان کی شہادت کو سچی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں.

فورم کے صدر مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ مولوی باقر کی پوری زندگی ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ راہ حق میں ایک صحافی کو اگر جان و مال سے قربانی پیش کرنی ہو تو وہ اس سے گریز نہ کریں. فورم کے سرپرست ایس ایم اشرف فرید، عبد الواحد انصاری نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر مفتی ثناء الہدی قاسمی کی حیات و خدمات پر عبدالرحیم کی مرتبہ کتاب "مفتی ثناء الہدی قاسمی شعراء کرام کی نظر میں" کا اجرا مہمانوں کے ہاتھوں عمل میں آیا.Seminar On Urdu Journalist Maulana Muhammad Bakar In Patna In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.