ETV Bharat / state

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے پروگرام

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے کیمور کے شہر کدرا کے مڈل اسکول گنگولیہ میں 'فروغ اردو کیمور' نامی تنظیم نے ایک نشست کا اہتمام کیا۔

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے پروگرام
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 3:07 PM IST

اس نشست میں کثیر تعداد میں کیمور ضلعے کے اردو اساتذہ کے ساتھ ساتھ اردو داں محمد مشتاق انصاری، سلمہ خاتون، اختر عالم، الطاف انصاری و کرشن بہاری پانڈے کے علاوہ گنگولیہ گاؤں کے لوگون نے شرکت کی۔

نشست کی صدارت فروغ اردو کے سربراہ سید بدرالزماں اور نظامت ڈاکٹر سید انیس الرحمان نے کی۔

فروغ اردو تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تنظیم کے اہم رکن سرور عالم نے اردو کے تابناک مستقبل پر روشنی ڈالی۔

کیمور میں اردو زبان کی موجودہ صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سید انیس الرحمان نے بتایا کہ 'کیمور کی سر زمین نے کسی زمانے میں وسیم چین پوری جیسے شاعر پیدا کیے اور آج کے زمانے میں حال یہ ہے کہ یہاں کے لوگ اردو سے منہ موڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔'

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے پروگرام

اس کے علاوہ متعدد شخصیات نے بھی اردو زبان کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے جن میں سید جابر حسین، صدام حسین، اقبال انصاری وغیرہ شامل ہیں۔

آخر میں فروغ اردو تنظیم کیمور کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں فروغ اردو تنظیم کدرا بلاک یونٹ تشکیل دی گئی۔

نصیرالدین کو فروغ اردو تنظیم کدرا بلاک کا صدر، یونس انصاری کو سکریٹری اور سرفراز خلیفہ کو خازن منتخب کیا گیا۔

Intro:کیمور میں اردو کے فروغ کے لۓ میٹنگ کا انعقاد۔
۔ کیمور

اردو زبان کے فروغ کے لیے کدرا
بلاک کے مڈل اسکول گنگولیہ میں فروغ اردو تنظیم کیمور کے زیر اہتمام ایک نشست منعقد کی گئ جس میں کثیر تعداد میں کیمور ضلعے کے اردو اساتذہ کے ساتھ ساتھ اردو داں و گنگولیہ گاؤں کے لوگ شامل ہوے۔نشست کی صدارت جناب سید بدرالزماں صاب اور نظامت جناب ڈاکٹر سید انیس الرحمن صاحب نے کی۔ اس مجلس کا آغاز حافظ عمران کے تلاوت کے ساتھ ہوا۔فروغ اردو تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوے تنظیم کے اہم رکن سرور عالم نے اردو کے تابناک مستقبل پر روشنی ڈالی۔کیمور میں اردو کے صورت حال پر ڈاکٹر سید انیس الرحمن نے بتایا کہ کیمور کی سر زمین نے کبھی وسیم چین پوری جیسے شاعروخطات پیدا کیے اور آج یہاں کے لوگ اردو سے منہ موڑتے نظر آرہے ہیں جو بہت ہی پریشان کن بات ہے۔اس کے علاوہ سید جابر حسین؛ صدام حسین؛ اقبال انصاری نے اردو کے متعلق اپنے خیالات پیش کیے
آخر میں فروغ اردو تنظیم کیمور کے مرکزی کمیٹی کی راہ نمائ میں کدرا بلاک یونٹ کی تشکیل کی گئ جس میں جناب نصیرالدین صاحب کو کدرا بلاک فروغ اردو تنظیم کا صدر جناب یونس انصاری کو سیکریٹری اور سرفراز خلیفہ کو خازن منتخب کیا گیا۔
اس نشست میں محمد مشتاق انصاری سلمہ خاتون اختر عالم الطاف انصاری کرشن بہاری پانڈے کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔Body:فروغ اردو کی نشست میں کدرا بلاک يونٹ ک قیامConclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.