ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے 10 اسمبلی حلقہ میں سے پانچ اسمبلی حلقہ گورا بورام، کشیشور استھان، علی نگر، بینی پور اور دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ تین نومبر کو ہوگی۔
اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے پوری تیاری مکمّل کرلی ہے۔ اسی کے پیس نظر آج دربھنگہ کے کلکٹر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس اور سینئر ایس پی بابو رام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلی جانکاری دی۔
اس موقع پر کلکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ پولنگ مراکز پوری طرح تیار ہیں۔ ووٹرز سے اپیل ہے کہ ماسک پہن کر بے خوف ہوکر ووٹ کریں۔ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔ بدنظمی کرنے والے یا ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے والوں پر فوری طور پر کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مسلمانوں کی کوشش اقتدار کی تبدیلی کی ضامن ہوگی؟
وہیں، اس موقع پر بابو رام ایس ایس پی دربھنگہ نے کہا کہ ضلع میں انتخاب کرانے کے لیے 52 کمپنیاں سینٹرل فورس کی مل چکی ہیں۔ پانچ اسمبلی حلقہ میں 15 فلائنگ اسکوائیڈ کی ٹیم لگائی گئی ہیں۔ وہیں، پولنگ مراکز پر تھری لیئر حفاظتی انتظامات رہیں گے۔ کسی بھی جگہ پر کسی طرح کی بدنظمی یا ووٹرز کو ڈرانے کی بات سامنے آئے گی تو فوراً کاروائی کی جائے گی۔ پورے ضلع میں 30 ایس ایس ٹی کی ٹیم اور 30 فلائنگ اسکوائیڈ کی ٹیم بھی لگائی گئی ہیں۔
وہیں، پورے ضلع میں 107 کے تحت 21800 لوگوں پر کاروائی ہوئی ہے جس میں ان پانچ اسمبلی حلقہ میں 10 ہزار سے زائد افراد پر 107 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
وہیں، سی سی اے کے تحت کل 464 لوگوں پر کارروائی کی گئی ہے جسے تھانہ بدر کیا گیا ہے۔ پورے ضلع میں انتخابات کو لیکر 1200 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ابھی تک 32 غیر قانونی اسلحہ اور 151 کارتوس برآمد کی گئی ہیں۔ وہیں 29 لوگوں کے اسلحہ کے لائسنس کو رد کرنے کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ پورے ضلع میں اب تک 33 امیدواروں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔