ETV Bharat / state

گیا: اسکول کھلتے ہی ہیڈ ماسٹر کورونا سے متاثر - school

بہار کے گیا میں اسکولوں کے کھلتے ہی اسکولوں میں کورونا پوزیٹیو کیسز کی تصدیق ہونی شروع ہو گئی ہے۔ گیا کے خضر سرائے کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں. پٹنہ میں زیر علاج ہیڈ ماسٹر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، احتیاط کے طور پر خضر سرائے سریا ہائی اسکول کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

school headmaster has become corona positive in gaya  7209226
گیا میں اسکول کھلتے ہی ایک ہیڈ ماسٹر کا کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 12:33 PM IST

گیا میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے کورونا پوزیٹیو ہونے کے بعد اسکول بند کردیا گیا ہے ضلع ایجوکیشن افسر نے متعلقہ اسکول کو بند کرنے کی ہدایت کے ساتھ سبھی ٹیچرز اور ہیڈ ماسٹر کے رابطے میں آئے طلباء کی کورونا ٹیسٹ کرانے کو بھی کہا ہے.

ہیڈ ماسٹر پٹنہ کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. خیال رہے کہ گزشتہ چار جنوری سے آٹھویں جماعت کے بعد کے سبھی اسکولوں میں کلاسز شروع کر دیے گئے ہیں، تاہم ضلع گیا کے سریا خضر سرائے میں واقع ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کورونا وبا سے متاثر ہوئے ہیں.

ضلع ایجوکیشن افسر مصطفی حسین منصوری نے سریا ہائی اسکول کو بند کرنے کا لیٹر جاری کردیا ہے. مصطفی حسین منصوری نے بتایا ہے کہ سریا خضر سرائے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے ذریعے واٹس ایپ کے توسط سے درخواست موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ کورونا وبا سے متاثر ہوکر پٹنہ میں زیر علاج ہیں اور انکی حالت تشویشناک ہے. درخواست میں ہیڈ ماسٹر نے لکھا ہے کہ چونکہ وہ اسکول میں ٹیچرز کے رابطے میں آئے ہیں اسلئے ٹیچروں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا سریا ہائی اسکول کو بند کیا جائے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے ذریعے جاری لیٹر
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے ذریعے جاری لیٹر
مصطفیٰ حسین منصوری نے بتایا کہ ہیڈ ماسٹر کی درخواست اور اطلاع کے مطابق سریا اسکول کے سبھی اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نزدیکی جانچ مراکز پر پہنچ کر کورونا ٹیسٹ کرائیں . ڈاکٹر کی صلاح مشورے پر آئسولیٹ بھی ہوں تاکہ کورونا وبا کو پھیلنے نہیں دیا جائے. ساتھ ہی انہوں نے بلاک ایجوکیشن افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلاک ترقیاتی افسر سے ملکر اسکول کو سینیٹائز کرنے کی کارروائی کو انجام دیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.