سندیپ نارائن جمعہ کے روز شام کو پیدل چل کر گیا پہنچے، جہاں مقامی افراد کی طرف سے ان کی والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ اس کے بعد وہ یہاں سے بنگال کا رخ کریں گے۔
پیدل بیداری مہم چلانے والے سندیپ نارائن کا کہنا ہے کہ سطح آب کا نیچے جانے کا معاملہ آہستہ۔ آہستہ پورے ملک میں پیش آرہا ہے، پانی کو غیرضروری طور پر ضائع نہیں کیا جانا چاہئے اور پانی کو بچانے کی فکر ہرفرد کو ہونی چاہئے، اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے لوگوں کے درمیان بیداری لانے کے لیے پیدل سفر پر نکلے ہیں۔
سندیپ نارائن کو گیا سے مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ جانے میں تقریبا ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ گیا سے کولکاتہ کی دوری تقریباً 500 کیلو میٹر ہے۔