ETV Bharat / state

ضرورتمندوں میں امدادی سامان تقسیم

سماج سیوا مورچہ کمیٹی کی جانب سے مودھو پنچایت کے مختلف گاوں میں تقریباً 1200 غریب ،یتیم اور بے سہارا افراد کے درمیان امدادی سامان تقسیم کیے گئے۔

غریب بے سہارا لوگوں کے درمیان امدادی سامان تقسیم

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 2:47 PM IST

سماج سیوا مورچہ کمیٹی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کی بنیاد مودھو پنچایت کے رانی گاوں کے نوجوانوں کے ذریعہ رکھی گئی ہے۔

اس تنظیم کا مقصد سماج کے کمزور طبقہ کے لیے فلاحی و رفاعی کام انجام دینا ہے، تنظیم کے صدر و سابق مکھیا قاری مشکور نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ کے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

غریب بے سہارا لوگوں کے درمیان امدادی سامان تقسیم

تنظیم کی کوشش ہے کہ کوئی ایک بھی شخص بھوکا نہ سوئے اس لیے جہاں تک ممکن ہو پاتا ہے غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جارہی ہے اور یہ اپیل بھی کی جاتی ہے کہ صاحب حیثیت لوگ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

لاک ڈاؤن پر اپنی رائے دیتے ہوئے قاری مشکور نے کہا کہ کورونا جیسی جان لیوا بیماری کی ابھی تک دوائی دریافت نہیں جا سکی ہے اس سے بچنے کا واحد طریقہ علیحدگی اختیار کرنا ہے لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج بھی لوگ بلا وجہ یہاں وہاں گھومتے نظر آجاتے ہیں جو غلط ہے۔

غور طلب ہیکہ بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے. بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 60 تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.