ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے حیا گھاٹ تھانہ حلقہ کے اولیا اباد کے محمد سیف عرف منا قتل معاملہ میں دربھنگہ-پولیس نے اب تک کل چار ملزمان کی گرفتاری کر لی ہے۔
جس میں محمد رضوان، محمد امیرل، محمد علاءالدین، اور محمد ربانی شامل ہیں، اس قتل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ربانی کی آخر میں گرفتاری ہوئی ہے۔
اس سے قبل پولیس نے دو ملزمین امیرل اور علاءالدین کو پٹنہ اسٹیشن سے گرفتار کر چکی تھی۔
اس قتل کے بارے میں خلاصہ کرتے ہوئے سینئر ایس پی دربھنگہ بابو رام نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم امیرل اور ربانی نے بتایا کہ ربانی کی بہن گزشتہ دو ماہ سے غائب تھی اور مقتول محمد سیف کے ذریعے ہی اسے غائب کروایا گیا تھا۔
اس بات کی شکایت پولیس میں اس لئے نہیں کرائی گئی کیوںکہ محمد سیف علاقے کا دبنگ اور بدمعاش قسم کا شخص تھا۔
وہیں سال 2013 سے ہی امیرل سے اس کی دشمنی چل رہی تھی، جن وجوہات سے محمد سیف کا قتل کیا گیا۔