ETV Bharat / state

ہندو مسلم یکجہتی کےلیےسدبھاونا سمیلن

ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، جین، اور بدھ مذاہب کے پیشواؤں نے کیا خطاب۔

ہندو مسلم یکجہتی کے لئے سدبھاونا سمیلن
author img

By

Published : Nov 10, 2019, 9:23 AM IST

ریاست بہار کے کشن گنج میں توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ سدبھاونا سمیلن کا انعقاد کیا گيا۔

جس میں مختلف مذاہب کے پیشوا اور اسکالرس تشریف لا ئے۔ جو اپنی مذہبی تعلیم کے مطابق دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری، باہمی اتفاق اور خیر سگالی پر خطاب کیا۔

ہندو مسلم یکجہتی کے لئے سدبھاونا سمیلن

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج کے چیرمین مولانا مطیع الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ حالات کے تناظر میں سدبھاونا سمیلن جیسی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ انفرادیت ہے کہ یہاں سماجی ہم آہنگی، تنوع میں اتحاد اور مکالمہ کا تصور پایا جاتا ہے۔

اسلامک اسکالر جناب پروفیسر جنید حارث شعبہ اسلامک اسٹذیز جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ 'بھارت ایک بے نظیر ملک ہے۔ اس کے اندر اتنی کشش ہے کہ جو یہاں آیا وہ یہیں کا ہو کر رہ گیا۔

انہوں نے اسلام کے حوالہ سے کہا کہ اسلام انسانوں کا مذہب ہے ۔ حلف الفضول کے حوالہ سے بہت ہی اہم بات کی طرف اشارہ کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عہد کیا تھا کہ ظلم کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔ چاہے مظلوم کوئی بھی کسی رنگ کا ہو اس کی مدد کرنی چاہئے۔

اسکالر جناب سجل پرساد کشن گنج نے اس موقع پر کہا کہ 'کچھ لوگ سپرم کورٹ کے فیصلہ کو لے کر ڈر کا ماحول پیدا کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے تمام سے باہمی اتحاد پیدا کرنے کی بات کہی۔

عیسائی مذہبی پیشوا جناب راجن بنرجی دارجلنگ نے کہا کہ کوئی مذہب یہ نہیں کہتا کہ کسی پر ظلم کیا جائے۔ بلکہ سبھی کی مدد کرنے کی تعلیم دی ہے۔

مذہبی پیشوا گوتم تمنگ دارجلنگ نے بھی جین مذہب کے حوالہ سے اپنی بات رکھی۔ اور سبھی مذاہب کے مابین خیر سگالی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

سکھ مذہبی پیشوا جناب ہروندر سنگھ امرتسر پنجاب نے بھی اپنے مذہبی تعلیم کے مطابق تمام مذاہب کے مابین مذہبی رواداری کی اپیل کی۔

جین اسکالر جناب ترلوک چند جین نے کہا کہ سماج کی تعلیم یہی ہے خود جیو اور دوسروں کو جینے دو۔

اس موقع پر توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین نے سبھی مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد خود اس کے عنوان سے ظاہر ہے کہ ہم تمام باشندگان ہند کو اتحاد و اتفاق سے رہنا چاہئے۔ سبھی مذاہب کا احترام کرنا چاہئے۔

اس پروگرام میں خاص طور پر فضیلۃ الشیخ مزمل الحق مدنی، ڈاکٹر منصور مدنی، ماسٹر عبد الریشد،محمد یوسف

علی، شاہنواز بے باک، نہال اختر پیامی سمیت شہر کےمعززین شریک ہوئے۔

Intro:توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج میں "سدبھاون سمیلن "کا شاندار انعقاد
ہندو،مسلم،سکھ،عیسائی،جین، اور بدھسٹ مذاہب کے پیشوا ؤں نے کیا خطاب

کشن گنج : توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشن گنج کی جانب سے ایک روزہ سدبھاؤنا سمیلن کا انعقاد کیا گيا۔۔جس میں مختلف مذاہب کے پیشوا اور اسکالرس تشریف لا ئے۔جو اپنی مذہبی تعلیم کے مطابق دوسرے مذاہب کے متعلق مذہبی رواداری ، باہمی اتفاق اور خیر سگالی پر سامعین کو خطاب کیا ۔ کانفرنس کی صدارت فرما رہے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر شیخ عقیل احمدنے اپنے صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے سب سھ پہلے توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کشنگنج کے چیرمین مولانا مطیع الرحمن صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سدبھاؤنا سمیلن جیسی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یہ انفرادیت ہے کہ یہاں سماجی ہم آہنگی،تنوع میں اتحاد،اور مکالمہ کا تصور پایا جاتا ہے۔اسلامک اسکالر جناب پروفیسر جنید حارث ، شعبہ اسلامک اسٹذیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی نے کہا کہ ملک ہندوستان کی جغرافیائی اور تاریخی حوالہ سے آنے خطاب کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بے نظیر ملک ہے۔اس کے اندر اتنی کشس ہے کہ جو یہاں آیا وہ یہیں کا ہو کر رہ گیا ۔اور جو یہاں سے باہر چلا گیا اس نے پوری دنیا میں اپنا اثر چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف قسم اور مذاہب کے لوگوں کے رہنے کے باوجود یہاں کے لوگوں میں ایک چیز قدرے مشترک ہے کہ سب کے سب ہندوستان کی ترقی و تعمیر کے بارے میں ہم مزاج ہیں۔انہوں نے اسلام کے حوالہ سے کہا کہ اسلام انسانوں کا مذہب ہے ۔حلف الفضول کے حوالہ سے بہت ہی اہم بات کی طرف اشارہ کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عہد کیا تھا کہ ظلم کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہے ۔ چاہے مظلوم کوئی بھی کسی رنگ کا ہو اس کی مدد کرنی چاہئے۔ ۔ ہندو اسکالر جناب سجل پرساد ،کشن گنج نے کہا کہ کچھ لوگ سپرم کورٹ کے فیصلہ کو لیکر ڈر کا ماحول پیدا کر تے ہیں جو کہ غلط ہے۔انہوں نے تمام لوگوں سے باہمی اتحاد پیدا کرنے کی بات کہی۔انہوں نے ہندو مذہب کے حوالہ سے طویل گفتگو کی۔عیسائی مذہبی پیشوا جناب راجن بنرجی،دارجلنگ، نے کہا کہ کوئی مذہب یہ نہیں کہتا کہ کسی پر ظلم کیا جائے۔بلکہ سبھی کی مدد کرنے کی تعلیم دی ہے۔ بدھسٹ مذہبی پیشوا گوتم تمنگ،دارجلنگ نے بھی جین مذہب کے حوالہ سے اپنی بات رکھی۔ اور سبھی مذاہب کے مابین خیر سگالی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سکھ مذہبی پیشوا جناب ہروندر سنگھ ، امرتسر ،پنجاب نے بھی اپنے مذہبی تعلیم کے مطابق تمام مذاہب کے مابین مذہبی رواداری کی اپیل کی۔جین اسکالر جناب ترلوک چند جین،کشن گنج نے کہا کہ میں سماج کی تعلیم یہی ہے خود جیو اور دوسروں کو جینے دو۔ وہیں توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین نے سبھی مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ان سے بار بار آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد خود اس کے عنوان سے ظاہر و باہر ہے کہ ہم تمام باشندگان ہند کو اتحاد و اتفاق سے رہنا چاہئے ، سبھی مذاہب کا احترام کرنا چاہئے۔ کسی شخص کے انفرادی عمل کی وجہ سے اس کے مذہب پر لعن طعن کرنا سبھی مذاہب کے نزدیک غلط ہے۔ اس سے ملک میں بدامنی،انارکی اور نفرت کا ماحول پروان چڑھتا ہے۔ ایک ساتھ مل جل کر رہنے والے نفرت و عداوت کے شکار ہوجاتے ہیں۔ جس برے اثرات سے ہمارا ملک بھی محفوظ نہیں رہ پاتا ہے، ملک کی ترقی و تعمیر میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ سبھی مذاہب کے لوگ باہم متحد ہو کر اپنے ملک کی ترقی کے لئے گامزن رہیں ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ، پہلی نششت کی صدارت اے ایم یو کشن گنج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر حسن امام نے جبکہ دوسری نشست کی صدارت قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کی ۔ نظامت کے فرائض محمد شاہنواز بے باک اور فضيلۃ الشیخ تنویر ذکی مدنی نے کی ۔ پہلی نشست میں جامعۃ الامام البخاری کے طلبہ نے قومی یکجہتی، باہمی اتحاد و اتفاق اور مذہبی رواداری کے پیش نظر غزل ،تقریر اور ڈرامے پیش کئے ،اس پروگرام میں خاص طور پر فضیلۃ الشیخ مزمل الحق مدنی،ڈاکٹر منصور مدنی،ماسٹر عبد الریشد،محمد یوسف علی،ماسٹر رہبر اسلام،فضیلۃ الشیخ مفیض الدین افاض الدین مدنی، ماسٹر مجاہد عالم، اظہار آصفی، پرمود بیگ، شاہنواز بے باک ،نہال اختر پیامی سمیت شہر و اطراف و جوانب کے اہم لوگ شریک ہوئے،Body:Bites
Nizamat - Tanveer Zaki
Mujahid Alam: MLA Kochadhaman
Izhar Asfi : President Jamiat Ulema e Hind, Kochadhaman Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.