بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے ہر سدھی تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے جمعہ کو آر ٹی آئی کارکن وپن اگروال کا گولی مار کرقتل کر دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے بتایاکہ بدمعاشوں نے بلاک دفتر احاطہ میں آر ٹی آئی کارکن وپن اگروال کو گولی مارکر زخمی کر دیا ۔ زخمی کارکن کو موتیہاری رحمانیہ نرسنگ ہوم میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ واقعہ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جلد ہی سبھی بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔
یواین آئی