چھپرہ: ریاست بہار کے سارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے امیزن کمپنی کے دفتر سے 12 لاکھ روپے لوٹ لئے اور کمپنی کے ٹیم لیڈر روپیش کمار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے امیزن کمپنی کے دفتر میں دھاوا بولا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھاکر دفتر کے تمام ملازمین کو قبضے میں لے لیا اور لوٹ پاٹ کی کوشش کی ۔ Robbery in Bihar Amazon Office
مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے کمپنی کے ٹیم لیڈر روپیش کمار کو گولی مار کر زخمی کر دیااور 12 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایاکہ زخمی روپیش کمار کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے پٹنہ بھیج دیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Police Crack Robbery Case: سارن میں لوٹ کے معاملے میں چار بدمعاش گرفتار
واقعے کی جانکاری کے بعد پولیس کے سنیئر افسران موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
یو این آئی