ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں ایک ہوم گارڈ جوان کی موت

ضلع مظفرپور میں ایک پولیس جیپ اور ٹرک کے مابین ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں ہوم گارڈ کے ایک جوان کی موت ہو گئی۔

acciddent
acciddent
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 2:12 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے کانٹی تھانہ علاقے میں آج صبح پولیس جیپ اور ٹرک کے مابین ٹکر میں ہوم گارڈ کے ایک جوان کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا 'پولیس ٹیم صبح گاؤں کے نزدیک گشت کررہی تھی تبھی ٹرک نے پولیس جیپ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 45 سالہ ہوم گارڈ جوان رام کمار سنگھ کی موت ہوگئی'۔

بتایا جارہا ہے کہ مہلوک ضلع منیاری تھانہ علاقہ کا باشندہ تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا 'ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

بھارت میں اگر ہم سب سے بڑے سڑک حادثوں کی بات کریں تو ملک میں سنہ 2016 میں 45 فروری کو ایک حادثہ ہوا تھا، یہ حادثہ گجرات کے دریا پورنا میں پیش آیا تھا اور اس حادثے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ سے تجاوز

اس کے علاوہ ریاست کرناٹک کے ضلع مندیا میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا، اس حادثے میں 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے روڈ سیفٹی ویکس بھی چلائے جاتے ہیں، لیکن حادثوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.