ETV Bharat / state

کٹیہار: آٹو رکشا اور ٹرک کے درمیان ٹکر، پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی - آٹو رکشا اور ٹرک کے درمیان ٹکر

بہار کے ضلع کٹیہار کے پوٹھیہ تھانہ علاقہ میں آج صبح دو گاڑیوں کے مابین ٹکر ہونے سے پانچ افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

road accident in katihar, 5 people died and 5 injured
کٹیہار: آٹو رکشا اور ٹرک کے درمیان ٹکر، پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 2:33 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سمیلی کھیرا کے پاس آٹو رکشا اور ٹرک کے مابین ٹکر ہو گئی ۔ اس حادثے میں پورنیا سے بینڈ بجا کر آٹو رکشا سے واپس لوٹ رہے 5 افراد کی موت ہوگئی اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تمام ہلاک ہونے والے افراد ضلع کے کرسیلا تھانہ علاقہ کے گاؤں باسوہار کے رہنے والے ہیں اور وہ لوگ شادی میں بینڈ بجانے کا کام کرتے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ارجن موچی (50)، کشور پاسوان (45)، دھرمیندر کمار منڈل (50)، سشیل کمار موچی (30) اور چھوٹےلال رام (42) شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.