آرجے ڈی ضلع صدر چندر شیکھر نے بہار کے آنجہانی وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کی زندگی پر روشنی ڈالی اور دعویٰ کیا کہ بھلے ہی سبھی پارٹی کے لوگ کرپوری ٹھاکر کو یاد کر رہے ہوں، لیکن ان کی سیاست کے اصل وارث آر جے ڈی ہے۔ جو سماجواد پر یقین رکھتی ہے اور دبلے کچلے اور پچھڑی ذاتی کے حقوق کی لڑائی لڑتی آرہی ہے۔
کرپوری ٹھاکر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی سادگی اور ایمانداری کو یاد کیا گیا۔ ان کی سادگی اور ایمانداری کی مثال دیتے ہوئے آرجے ڈی لیڈر چندر شیکھر نے کہا کہ جب ان کا انتقال ہوا تو ان کے بینک کھاتہ میں محض پانچ سو روپئے تھے اور کھپریل کا ایک مکان تھا۔ لیکن آج سیاست کے معنی بدل گئے ہیں ساتھ ہی ان لوگوں نے پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں سے ان کے بنائے راہ پر چلنے کی تلقین کی۔
اس پروگرام میں آرجے ڈی کے سابق ضلع صدر ڈاکٹر تروپتی ناتھ یاد؛ اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری معراج احمد عرف چاند ناتھ نگر اسمبلی حلقہ کے آر جے ڈی رکن اسمبلی علی اشرف صدیقی اور پارٹی کے دیگر ارکان موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
لالو پرساد یادو دہلی ایمز میں داخل
آپ کو بتا دیں کہ کرپوری ٹھاکر کی پیدائش 24 جنوری 1924 کو ریاست بہار کے سمستی پور ضلع میں ہواتھا۔ انہوں نے پہلی بار 1952 میں اسمبلی انتخاب جیتا تھا اور اس کے بعد کبھی بھی وہ انتخاب نہیں ہارے۔ وہ بہار کے دو بار وزیر اعلی رہے جب کہ ایک بار نائب وزیر اعلی کا عہدہ بھی سنبھالا وہ جئے پرکاش نارائن کے انتہائی قریبی مانے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ایمرجنسی کے دوران انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔