اس موقع پر حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ پارٹی تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیٹ شیئرنگ پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ آر جے ڈی کی بات ہوئی ہے، لہذا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
نامزدگی کے بعد تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ دونوں رہنما بلا مقابلہ منتخب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی صرف ایم وائی مساوات والی پارٹی نہیں ہے بلکہ اے ٹو زیڈ مساوات والی پارٹی ہے۔ ہم تمام طبقات کو ساتھ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس دوران موجود اے ڈی سنگھ اور پریم چندر گپتا نے میڈیا کے سامنے کچھ بھی بولنے سے پرہیز کیا۔
اس دوران کانگریس سے راجیہ سبھا نشست کا مطالبہ کرنے کےایک سوال پر، تیجسوی نے کہا کہ راجیہ سبھا سیٹ پر کانگریس کے ساتھ تصادم کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ لالو یادو اور کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے مابین اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔ کانگریس سمیت گرینڈ الائنس میں ٹوٹ پھوٹ کے امکان کو بے بنیاد قرار دیا۔