ریاست بہار کے گیا ضلع میں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی نے دوستی کی انوکھی مثال پیش کی ہے۔ رکن اسمبلی اپنے دوست کی شادی میں ڈرائیور بن گئے، پھر کیا تھا انہوں نے دولہے راجا بنے اپنے جگری دوست کے لیے گاڑی چلائی اور پہنچ گئے دوست کو لیکر دولہن کے گھر۔
یہ پورا معاملہ سوشل میڈیا پر چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ لوگ رکن اسمبلی کی تعریف کر تے ہوئے ان کی تصویر کو کافی پسند کر رہے ہیں۔
جہان آباد ضلع کے مخدوم پور اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی ستیش کمار داس نے دوستی کی مثال پیش کی۔ جانکاری کے مطابق، گیا ضلع کے امام گنج تھانہ علاقے کے شمش آباد کے رہنے والے ان کے ایک دوست متھیلیش کمار نے انہیں اپنی شادی میں دعوت نامہ دیا تھا۔ اس کے بعد رکن اسمبلی دیر رات اپنے دوست کے گھر شمش آباد پہنچے۔ اس کے بعد انہوں نے خود دولہے کو گاڑی میں بٹھایا اور خود گاڑی چلاتے ہوئے ضلع کے ڈوبھی تھانہ علاقے کے کرمونی گاؤں پہنچے۔
رکن اسمبلی کی تصویر وائرل
یہاں دولہن کے گھر والے باراتیوں کا انتظار کر رہے تھے۔ اچانک رکن اسمبلی کو کار چلاتے ہوئے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ کئی لوگوں نے رکن اسمبلی کی کار چلاتے ہوئے تصویر لی اور تصویر وائرل ہو گئی۔
مزید پڑھیں:
لاپرواہی کے الزام میں دو پولیس اہلکارمعطل
شادی کی لگن تیز ہے، ایسے میں ہر روز شاری تقاریب ہو رہی ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو بھی شادیوں میں پہنچ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں ان کی تصویریں بھی دیکھنے کو مل جا رہی ہیں۔