ETV Bharat / state

اقلیتوں کے لئے چلائے جانے والے منصوبوں کا عملی نفاذ نہیں: اخترالایمان - اردو نیوز پٹنہ

آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اخترالایمان اسلام شاہین نے بہار حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ، 'اقلیتوں کے لیے چلائے جانے والے منصوبے زمین پر نظر نہیں آ رہے ہیں۔ زیادہ تر منصوبوں کو بند کر دیا گیا ہے۔'

rjd mla akhtarul iman shaheen
آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اخترالایمان اسلام شاہین
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 4:12 PM IST

آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اخترالایمان اسلام شاہین نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ، 'ریاست میں اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کے جو فلاحی منصوبے چلائے جا رہے ہیں، ان کا عملی نفاذ نہیں ہو رہا ہے۔ این ڈی اے کے ساتھ آنے کے بعد نتیش کمار نے 950 کروڑ کا بجٹ نصف کر دیا۔ اس میں بھی پیسا پوری طرح خرچ نہیں ہو پایا ہے۔ اب تک صرف 40 فیصد ہی خرچ ہوا ہے اس مالی سال کا ایک مہینہ بچا ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'ہم لوگ اسمبلی اجلاس کے دوران تمام باتوں کو رکھیں گے۔ سیمانچل اور متھلانچل میں پسماندگی ہے، تعلیمی صورتحال بدتر ہے۔ حکومت منصوبے بناتی ہے لیکن اس کا نفاذ نہیں ہوتا ہے۔'

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'اقلیتوں کے لیے جو قرض منصوبہ ہے، اس کے تحت چار سے پاچ لوگوں کو لون دیا جاتا ہے، کروڑوں کی آبادی میں چند لوگوں کو ہی منصوبے کا فائدہ ملتا ہے۔ اقلیتوں کے بننے والے ہاسٹلز کی حالت بھی بدتر ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'سمستی پور میں گزشتہ 16 برسوں میں ایک ہاسٹل کی تعمیر نہیں ہو سکی۔ میں کئی بار وزیراعلیٰ سے مل کر شکایت کی کئی بار اسمبلی میں اٹھایا۔ اب تک ایک اینٹ بھی نہیں لگ سکی۔ اقلیتوں کے لئے ان لوگوں کی نیت صاف نہیں ہے۔'

مزید پڑھیں:

گیا: اسسٹنٹ اردو مترجم کے لیے کل 15 مراکز پر امتحان ہوگا

اخترالایمان اسلام نے کہا کہ، 'نتیش کمار نے کابینہ مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے حصہ داری نہیں دی، جن کی آبادی تین فیصد ہے ان کو کئی وزارت اور مسلمان کو صرف اقلیتی فلاح یہ تو یوگی اور مودی بھی کرتے ہیں تو نتیش کمار اور یوگی میں کیا فرق ہے؟'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.