ڈاکٹر وی پی سنگھ Pay Tributes to Dr Vp Singh کی یوم وفات کے موقع پر آر جے ڈی RJD پارٹی دفتر میں ان کی تصویر پر گل پوشی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ، سابق اسمبلی اسپیکر ادے نارائن چودھری، سابق وزیر شیام رجک، سابق وزیر برشن پٹیل سمیت یوتھ راجد کے کارکنان نے گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر آر جے ڈی RJD کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہاکہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر وی پی سنگھ نے ہی یہ نعرہ دیا تھا کہ اس ملک کا غریب ہی ملک کی تقدیر ہے جو تصویر بدل سکتے ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی غریب اور بے سہاروں کو ترقی کے اہم شاہراہوں پر لانے میں لگا دی۔ وی پی سنگھ جیسی شخصیت کبھی کبھی پیدا ہوتا ہے، منڈل کمیشن کی وجہ سے لوگوں میں بیداری آئی اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے کھڑے ہوئے، یہ سب وی پی سنگھ کی دین ہے، ملک کے تئیں ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ ان کی زندگی آج کے لیڈران کے لیے ایک آئیڈیل یعنی نمونہ ہے۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے کہاکہ وی پی سنگھ جی پرانے سماجوادی تھے، ہمارے قومی صدر لالو پرساد جی سے گہرے مراسم تھے۔ وی پی سنگھ جی کو وزیر اعظم بنانے میں لالو جی کا اہم کردار رہا ہے۔ وہ اس قابل تھے کہ تبھی سبھی لوگوں نے ملک کی قیادت انہیں سونپی، اور انہوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ نہ صرف ملک کو چلایا بلکہ ترقی کی راہ پر بھی لے گئے، اب ایسے لوگوں کا ملنا مشکل ہے۔ ان کی خدمات کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: