ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلیٰ بی پی منڈل کی جینتی پر آر جے ڈی رہنماؤں کا خراج عقیدت - پٹنہ ای ٹی وی بھارت خبر

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور پسماندہ طبقہ کمیشن کے چئیرمین آنجہانی بندیشوری پرساد منڈل کی 103 ویں جینتی کے موقع پرآرجے ڈی کے دفترمیں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنان نے ان کی تصویر پر پھول مالا پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ بی پی منڈل
سابق وزیر اعلیٰ بی پی منڈل
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 1:38 PM IST

آنجہانی بندیشوری پرساد منڈل کی 103 ویں جینتی کے موقع پر آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے کہا کہ آج ریزرویشن کے معاملہ پر بات کرنے والا ہر شخص منڈل کمیشن سے واقف ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ بی پی منڈل کی جینتی

انہوں نے کہا کہ منڈل کمیشن کے صدر آنجہانی بندیشوری پرساد ایک ایسے سیاست داں تھے جنہوں نے نہ صرف پسماندہ طبقہ کے ریزرویشن کی وکالت کی اور اس پر زور دیا بلکہ ان کی سفارشوں کو نافذ کرنے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔ ملک میں جب بھی سماجی تبدیلی کی بات ہوگی آنجہانی بی پی منڈل کا نام لیا جائے گا۔

آرجے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمان آلوک کمار مہتا نے کہا کہ سماجی تبدیلی کے روح رواں بی پی منڈل نے پسماندہ طبقہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے جو سفارشات کی تھیں اسی کا نتیجہ ہے کہ آج پورے ملک میں پسماندہ طبقے کے لوگ ہر جگہ ترقی کی طرف گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں:آر جے ڈی کارکنان نے پارٹی کا 25واں یوم تاسیس منایا

انہوں نے کہا کہ ان کی کاوشوں کے سبب پسماندہ طبقات کے لوگ ریاست و ملک کی تعمیر و ترقی کے حصہ دار بن رہے ہیں۔ ملک اور سماج بی پی منڈل کو ہمیشہ محروم طبقہ کے بڑے خیر خواہ کے طور پر یاد رکھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.