ETV Bharat / state

RJD Leader Kidnapped بہار میں آر جے ڈی رہنما سنیل رائے کا اغوا

چھپرا میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر سنیل کمار رائے کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔ سنیل رائے زمین کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتے ہیں۔ Sunil Rai Kidnapped From Chapra

چھپرا میں آر جے ڈی رہنما سنیل رائے کا اغوا

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 1:59 PM IST

چھپرا میں آر جے ڈی رہنما سنیل رائے کا اغوا

چھپرا: ریاست بہار کے چھپرا میں آر جے ڈی لیڈر سنیل رائے کو آج علی الصبح ساڑھا بازار سمیتی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح تقریباً 4 بجے سنیل رائے کے موبائل پر کال آیا جس کے بعد وہ اپنے گھر سے باہر نکلے تو گھر کے باہر ایک اسکارپیو کھڑی تھی جس میں چار پانچ لوگ موجود تھے۔ اسکارپیو سواروں نے پہلے ان کے ساتھ جھگڑا کیا اور پھر انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد سنیل رائے کی رہائش گاہ پر سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنیل رائے آر جے ڈی سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اس بار کے اسمبلی انتخابات آزاد امیدوار کے طور پر لڑے تھے جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ معاملے میں سنیل رائے کے والد رام ولاس رائے نے بتایا کہ جب سنیل رائے کو فون آیا تو وہ گھر پر تھا، جس کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا۔ اس کے بعد سے وہ گھر واپس نہیں آیا۔ لواحقین نے جگہ جگہ تلاش کی۔ اہم بات یہ ہے کہ سنیل رائے زمین کے کاروبار سے منسلک ہیں اور کہیں نہ کہیں یہ اغوا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اسی دوران ان کی رہائش گاہ پر سینکڑوں کا ہجوم جمع ہو گیا ہے اور اہل خانہ کی حالت انتہائی خراب ہے۔ آر جے ڈی کے کئی لیڈر وہاں پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Girl kidnapped میرٹھ میں پانچ سالہ بچی کے اغوا سے محکمہ پولیس میں ہلچل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.