ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں جمعہ کی شام 6:30 بجے آر جے ڈی رہنما و سابق سرپنچ کو نامعلوم مجرموں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ معاملہ شہر کے چوسا تھانے کے تحت لوعال گان کا ہے۔ مقتول کی شناخت نیواس چندر یادو عرف مننا کے نام سے ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ آر جے ڈی رہنما نیواس چندر یادو چوسا اسٹیٹ ہائی وے روڈ پر پان کھانے کے لئے گئے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شر پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے سرپنچ کو چوسا پی ایچ سی میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔
فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔