ریاست بہار میں آج ایم ایل سی انتخاب کے 24 سیٹوں کے لیے نتائج آنے لگے ہیں۔ اسی دوران گیا میں صبح نو بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور دو پہر ایک بجے گنتی کا نتیجہ آیا ہے۔ جس میں راشٹریہ جنتا پارٹی کے امیدوار کمار ناگیندر عرف رنکو یادو نے جیت درج کر لیا ہے۔ رنکو یادو نے موجودہ ایم ایل سی و جے ڈی یو امیدوار منورمادیوی کو شکست دی ہے۔ منورمادیوی گزشتہ تین مرتبہ سے ایم ایل سی تھی۔ اس مرتبہ بھی انکی جیت طے مانی جارہی تھی، لیکن آرجے ڈی کے امیدوار رنکو یادو نے اپنے انتخابی منشور اور زبردست تشہیری مہم سے جیت کی فضاء اپنے لیے ہموار کیا۔
مزید پڑھں:
رنکو یادو نے انتخابی تشہیری مہم کے دوران ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ پنچایتوں کے مسلم رہنماؤں کی تصویر نہ صرف بدلیں گے بلکہ انہیں حکومتی سطح پر برابری کا حق بھی دلائیں گے۔ اپنی جیت کے بعد رنکو یادو نے ای ٹی وی بھارت اردو کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " پورے الیکشن کے دوران ای ٹی وی بھارت نے منصفانہ طور پر رپورٹنگ کی ہے۔ اس کے لئے ہم ارد ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ گیا، جہان آباد، ارول سیٹ سے رنکو نے 3795 ووٹ حاصل کئے جبکہ منورمادیوی دیوی 3267 ووٹ ملے ہیں۔