برطانیہ میں پھنسے بھارتی جن میں 31 کا بہار سے اور 10 شہریوں کا جھارکھنڈ سے تعلق ہے، ایک طیارہ کے ذریعہ گیا ایئرپورٹ پہنچے۔
گیا ایئرپورٹ پر تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے جبکہ اس موقع پر ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں موجود تھے۔
ایئرپورٹ پر 41 مسافرین کی اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔ جانچ میں سبھی صحتمند پائے گئے، جس کے بعد انہیں کسٹم و امیگریشن کاونٹر اور لیگج کاونٹر تک رسائی دی گئی۔
تمام مسافرین کو بودھ گیا ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیا گیا۔ 14 دن قرنطینہ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
گیا ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے عہدیدار، ڈاکٹرز کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم بھی موجود تھی۔ اس موقع پر تمام مسافرین سماجی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے تھے اور ماسک لگائے ہوئے تھے۔
اس موقع پر نوڈل افسر و مگدھ کمشنر اسنگباچوبے آو، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار، ایس ایس پی راجیو مشرا نے سبھی مسافرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں وندے بھارت کٹ دیا۔ اس کٹ میں میٹھائی سمیت تولیہ، صابن اور دیگر سامان شامل ہیں۔
ملک واپسی کے بعد تمام شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
گیا ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔