ETV Bharat / state

Dr B H Khan Passed Away معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر بی ایچ خان کا انتقال

ریاست بہار کے ضلع گیا کی معروف شخصیت ڈاکٹر بی ایچ خان کا آج انتقال ہوگیا ہے بی ایچ خان معروف آرتھو پیڈک سرجن تھے انکے انتقال پر طبی شعبے جڑیں شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Orthopedic Surgeon Dr B H Khan Passed away

Dr B H Khan Passed away
Dr B H Khan Passed away
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 2:18 PM IST

پٹنہ: ڈاکٹر بی ایچ خان کا جمعہ کی شام پٹنہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کا تعلق گیا سے تھا۔ وہ ایک عرصے سے پٹنہ کی شریف کالونی میں مقیم تھے، کچھ مہینوں سے انکی طبیعت علیل تھی۔ ان کی عمر قریب 80 سال ہوگی، ان کی ایک اچھی سماجی اور سیاسی شناخت تھی، ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ کچھ سالوں تک سعودی عربیہ میں ملازمت میں رہے اور اس کے بعد اسی کی دہائی میں اپنے آبائی وطن گیا ضلع واپس آئے اور پھر یہاں شہر کے سیوراج پوری روڈ میں اپنا اسپتال کھول کر پریکٹس شروع کی۔ وہ ایک بہترین آرتھوپیڈک ڈاکٹر تھے، بعد میں انہوں نے گیا شہر کے ساتھ ساتھ پٹنہ میں بھی مریضوں کو دیکھنا شروع کیا، لیکن گیا سے ان کا رشتہ برقرار رہا۔ بی ایچ خان سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی دلچسپی رکھتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گیا میں خواجہ غریب نواز فٹ بال ٹورنامنٹ کی شروعات کی تھی جس میں ملک بھر سے فٹ بال کی بڑی ٹیمیں حصہ لیتی تھیں۔ Renowned Orthopedic Surgeon Dr B H Khan Passed away

یہ بھی پڑھیں:

اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے گیا میں کئی آل انڈیا مشاعرہ اور سیمینار کا بھی انعقاد کیا۔ وہ گیا کی جامع مسجد کمیٹی کے صدر بھی رہے۔ پٹنہ میں حج کے سفر کے دوران بھی وہ سرگرم کردار ادا کرتے تھے۔ ان کی مہمان نوازی مشہور تھی۔ ان کی سیاسی وابستگی جے ڈی یو پارٹی سے تھی اور وہ نتیش کمار کے قریبی مسلم لیڈران میں سے ایک تھے، پسماندگان میں ایک بیٹی گیا میں ڈاکٹر افشاں سرتاج ہیں اور دوسری بیٹی پٹنہ میں کونسلر کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔ سماجی حلقوں میں سوگ کی لہر ہے۔ گیا کے ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر فراست حسین، ڈاکٹر خواجہ وسیم جان، ڈاکٹر اقبال احمد، ڈاکٹر صدر الاسلام، ڈاکٹر برکات، ڈاکٹر مظہر الحق خان، ڈاکٹر جاوید خان، ڈاکٹر زیڈ ایچ خان، ڈاکٹر زیڈ احسن، ڈاکٹر ثاقب اور ڈاکٹر فہد صدیقی وغیرہ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.