پٹنہ :امارت اہل حدیث صادق پور ہند کے سابق امیر و خانوادہ صادق پور برگزیدہ شخصیات میں سے ایک حضرت مولانا عبدالسمیع جعفری صادق پوری رحمۃاللہ علیہ بھی ہیں ان کی حیات و خدمات پر مولانا انظار احمد صادق کی تصنیف کردہ کتاب' مولانا عبدالسمیع جعفری صادق پوری کی حیات و خدمات' کا رسم اجرا شہر کے الحرا پبلک اسکول کے کانفرنس ہال میں درجنوں علماء کرام و دانشوران کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا تقریب اجرا میں شہر کے معزز دانشوران و اہل علم موجود تھے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر شکیل قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شاعر جمیل اختر شفیق نے انجام دیئے۔
مزید پڑھیں:Gaya Bitho Sharif Dargah Urs گیا میں مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر دو مارچ سے عرس کا اہتمام
اورینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر شکیل قاسمی نے کہا کہ جس کتاب کا اجرا عمل میں آیا ہے، اس میں حسن صورت کے ساتھ حسن سیرت بھی شامل ہے۔ مولانا عبدالسمیع جعفری صادق پوری کا تعلق اس خانوادہ سے رہا ہے جو خانوادہ مجاہدین کہلاتا ہے، اس خانوادہ کے لوگو جنگ آزادی میں قائد کا کردار ادا کیا، بذات خود مولانا عبدالسمیع جعفری نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ مدرسہ شمس الہدی کے پرنسپل مولانا مشہود قادری ندوی نے کہا کہ مولانا عبدالسمیع جعفری صادق پوری کی خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ مصنف انظار احمد صادق نے کہا کہ اس کو لکھنے میں چھ سال کا عرصہ لگ گیا۔ کتاب میں کئی ابواب شامل ہیں، جس میں مولانا عبدالسمیع جعفری کی پوری زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے. تقریب اجر میں کئی اہم لوگوں نے بھی شرکت کی۔