ETV Bharat / state

دربھنگہ میں کورونا مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح پورے بہار میں اول نمبر پر: ڈاکٹر اوم پرکاش گری - اردو نیوز دربھنگہ

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں دربھنگہ میڈیکل کالج میں کورونا مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح پورے بہار میں اول ہے۔

dr om prakash giri
ڈاکٹر اوم پرکاش گری
author img

By

Published : May 12, 2021, 8:08 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اوم پرکاش گری نے کہا کہ 10 مئی کو کل 123 کورونا مثبت مریض بھرتی ہوئے ہیں، جس میں سے کل 04 مریضوں کی موت ہو گئی۔ جن میں سے ایک مریض مدھوبنی ضلع کا اور 03 مریض دربھنگہ ضلع کے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں بھرتی ہونے والے کورونا مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ آکسیجن کی بھی کمی نہیں ہے۔ باضابطہ آکسیجن پلانٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جس سے آکسیجن فراہم ہو رہی ہے۔

مریضوں کو یہاں کوئی دشواری نہیں ہو اس کے لیے یہاں کے ڈاکٹر ہر وقت ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال پورے بہار میں شفایابی کے معاملے میں اول نمبر پر ہے۔

وہیں دوسری طرف سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھی کہا کہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال کے سوپر اسپیشلیٹی وارڈ میں کووڈ۔ 19 کے لئے ویکسینیشن کا کام بھی 10 مئی سے شروع ہو گیا ہے، جس میں پہلے دن کل 462 لوگوں کو ویکسینیشن کیا گیا، یہاں کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے سبھی گائڈ لائن پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر کو پولیس نے گرفتار کیا

جہاں ایک جانب ضلع انتظامیہ کے مطابق 11 مئی تک پورے ضلع میں کل 1557 کورونا کے ایکٹیو معاملے ہیں۔ وہیں دوسری جانب تین چار دنوں میں کورونا مریضوں میں کمی بھی آئی ہے۔

جبکہ روزانہ 04 ہزار سیمپل جانچ کروائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں 120 بیڈ پرانے آئی سی یو میں، 07 بیڈ نئے آئی سی یو میں اور 25 وینٹی لیٹرس موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.