ETV Bharat / state

'بہار میں دھان کی ریکارڈ خریداری' - ریاست میں پیداوار میں اضافہ

اونے شاہراہ پر واقع خریف مارکیٹ میں دھان کی خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس میں نتیش کمار نے کہا کہ گزشتہ پرسوں کے مقابلے رواں برس بہار میں دھان کی ریکارڈ خریداری ہوئی ہے۔

بہار: دھان کی ریکارڈ خریداری: نتیش
بہار: دھان کی ریکارڈ خریداری: نتیش
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:40 PM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ 'گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال اب تک دھان کی ریکارڈ خریداری ہوئی ہے۔'

کمار نے ہفتہ کے روز یہاں اونے شاہراہ پر واقع خریف مارکیٹ 2020-21 میں دھان کی خریداری سے متعلق جائزہ اجلاس میں کہا کہ پچھلے برسوں کے مقابلے رواں سال اب تک دھان کی ریکارڈ خریداری ہو ئی ہے۔

ریاست میں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہر خطے میں پیداواری صلاحیت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال دھان کی خریداری کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے علاقہ کے حساب سے صحیح تخمینہ لگائیں تاکہ مزید دھان کی خریداری ہوسکے۔ ساتھ ہی دھان کی خریداری کا کام بھی بروقت شروع کیا جاسکے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بقیہ کسانوں اور علاقے میں دھان کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ کوئی بھی دلچسپی رکھنے والا کسان دھان کی خریداری سے محروم نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:

جلد ہی ہوگی 12 نئے ایم ایل سی کی نامزدگی

وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ 'پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ کمیٹی (پی اے سی ایس) اور چاول ملوں کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا اندازہ لگا کر توسیع کریں۔ تمام اضلاع میں گوداموں اور اسٹوریج کے قیام کے لئے تیزی سے کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.