ETV Bharat / state

Bihar Politics آر سی پی سنگھ، ایکناتھ شندے کی راہ پر گامزن تھے - ے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر کا آر سی پی سنگھ پر الزام

میجر اقبال حیدر نے کہا کہ آر سی پی سنگھ جدیو پارٹی میں رہ کر ہی ایکناتھ شندے کا کردار ادا کر رہے تھے جسے نتیش کمار جی اور قومی صدر للن سنگھ نے پہچان لیا، وہ پارٹی کو توڑنے کے فراق میں تھے، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ کھلواڑ کیا اور بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے جبکہ پارٹی نے اُنہیں عزت سے لیکر منصب تک دیا، مگر انہوں نے پارٹی کے ساتھ غداری کی۔ JDU State General Secretary Major Iqbal Haider blames RCP Singh

میجر اقبال حیدر
میجر اقبال حیدر
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 12:42 PM IST

Updated : Aug 21, 2022, 12:49 PM IST

جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر کا کہنا ہے کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت جب سے قائم ہوئی ہے تب سے بی جے پی کے رہنماؤں نے اپنا دماغی توازن کھو دیا ہے، پارٹی کے رہنماؤں پر بے جا الزامات عائد کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان کے پاس مثبت کوئی موضوع نہیں ہے جس پر وہ بات کریں، کل بھی منفی ذہن سے کام کرتے تھے اور آگے بھی کریں گے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو و کانگریس کے اعلیٰ لیڈران شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے بہار اور ملک کے حق میں بروقت یہ فیصلہ لیا اب آگے ہم اسی مضبوطی کے ساتھ بی جے پی کے خلاف لڑیں گے اور ملک کو بچائیں گے ۔

میجر اقبال حیدر

JDU State General Secretary Major Iqbal Haider blames RCP Singh

میجر اقبال حیدر نے کہا کہ آر سی پی سنگھ جدیو پارٹی میں رہ کر ہی ایکناتھ شندے کا کردار ادا کر رہے تھے جسے نتیش کمار جی اور قومی صدر للن سنگھ نے پہچان لیا، وہ پارٹی کو توڑنے کے فراق میں تھے، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ کھلواڑ کیا اور بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے جبکہ پارٹی نے اُنہیں عزت سے لیکر منصب تک دیا، مگر انہوں نے پارٹی کے ساتھ غداری کی. آر سی پی سنگھ اب آزاد ہیں انہیں چاہیے کہ جلد سے جلد بھاجپا جوائن کر بی جے پی کے تئیں اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کریں۔

مزید پڑھیں:Nitish Kumar Government: نتیش کمار کے دورِ اقتدار میں بہار ترقی کی راہ پرگامزن، میجر اقبال حیدر

میجر اقبال حیدر نے کہا کہ بی جے پی کی حالت ابھی کھسیانی بلی کھمبا نوچنے والی ہے، ان کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے، عظیم اتحاد بننے کے ساتھ سبھی سیکولر پارٹی ملک بھر میں ایک ہوں گے اور اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی کو مرکز سے بے دخل کرے گی، آج مہنگائی، بے روزگاری نے غریبوں سے لیکر وسط طبقہ کے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہے مگر مودی حکومت صنعت کاروں کی خدمت میں ملک کو بیچنے پر لگی ہے۔

Last Updated : Aug 21, 2022, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.