ETV Bharat / state

چمکی بخار: ارریہ میں ہائی الرٹ، اسپیشل وارڈ کی تشکیل

author img

By

Published : Jun 19, 2019, 11:38 PM IST

ریاست بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار سے سینکڑوں معصوم بچوں کی موت کے بعد محکمہ صحت نے ارریہ میں حفاظتی اقدامات کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور ان پر عمل در آمد بھی کیا جانے لگا ہے۔

چمکی بخار: ارریہ میں ہائی الرٹ، اسپیشل وارڈ کی تشکیل

ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ارریہ شہر کا واحد سرکاری ہسپتال 'صدر ہسپتال' میں ہائی الرٹ جاری ہے، ہسپتال انتظامیہ پوری طرح سے چوکس اور مستعد نظر آ رہی ہے۔

چمکی بخار سے بچاؤ کے لیے صدر ہسپتال میں ایک 'اسپیشل اے ای ایس وارڈ' بنایا گیا ہے جس میں ارریہ ضلع میں چمکی بخار کا اگر کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو متاثرین کو اس وارڈ میں داخل کرکے فوری طور پر علاج شروع کر دیا جائے گا۔

یہ وارڈ آٹھ بیڈ پر مشتمل ہے جو پوری طرح سے ائیرکنڈیشن ہے۔ آس پاس کی جگہوں کو خصوصی طور سے صاف کیا گیا ہے۔ اس وارڈ میں خصوصی ملازمین کے ساتھ ڈاکٹر کو بھی مقرر کیا گیا۔

ارریہ صدر ہسپتال انتظامیہ نے بھی ضلع کے تمام صحتی مراکز کو الرٹ کر دیا ہے کہ ان کے یہاں چمکی بخار سے متاثر کوئی بھی بچہ آئے تو اسے بلا تاخیر جانچ کے لیے فوراً ارریہ صدر ہسپتال بھیجے تاکہ وقت رہتے صحیح علاج ہو سکے۔

اکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم کو علاقائی زبان میں چمکی بخار کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کا شکار 15 برس تک کے بچے زیادہ ہوتے ہیں۔

اے ای ایس یا چمکی بخار سے بچوں کو تیز بخار آتا ہے اور جسم میں اینٹھن ہوتی ہے جس کے بعد بچہ فوراً بے ہوش ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے کو قئے اور چڑچڑے پن کی بھی شکایت ہوتی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ انہیں چمکی بخار کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے اور اس کی کیا علامات ہیں؟ اس کا بھی علم نہیں ہے لیکن ڈاکٹرز نے بچوں کو دوا دینے کی ہدایت دی ہے اور بخار نہیں اترنے پر ہسپتال میں داخل کرنے کی بات کہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.